ہفتہ‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2024 

9ارب روپے کہاں سے نکلوائے؟شیخ رشید اور کیپٹن(ر) صفدر میں ٹھن گئی،ٗ نہ میں منی لانڈر ہوں اور نہ میرے بیرون ملک کوئی اثاثے ہیں، دھماکہ خیز انکشافات

datetime 22  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی شیخ رشیداحمد نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل مارشل لاء کی بات کی جس کا مطلب یہ ہے کہ چیف جسٹس غیر جانبدار وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا انتخاب کریں ٗ کیپٹن (ر) صفدر نے بغاوت کا لفظ اکیس گاڑیوں کے پروٹوکول میں سیکھا ہے ٗ نوازشریف صاحب نہ میں منی لانڈر ہوں اور نہ میرے بیرون ملک کوئی اثاثے ہیں ٗ ایک کے ہندسے کے نہ ہونے سے میری دستاویزات غلط نہیں ہوجاتیں۔

جمعرات کو اپنے وضاحتی بیان اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے بغاوت کا لفظ اکیس گاڑیوں کے پروٹوکول میں سیکھا ہے۔ نواز شریف صاحب نہ میں منی لانڈرر ہوں اور نہ میرے بیرون ملک کوئی اثاثے ہیں۔ میرے کوئی کاغذات نامزدگی غلط نہیں ہیں، ایک کے ہندسے کے نہ ہونے سے میری دستاویزات غلط نہیں ہوجاتیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس میں جوڈیشل مارشل لاء کی بات کی جس کا مطلب یہ ہے کہ چیف جسٹس غیرجانبدار وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا انتخاب کریں، فوج کو آرٹیکل 199 کے تحت حکم کریں کہ ملک میں صاف اورشفاف الیکشن کرائے جائیں۔نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ صفدر نے 9 ارب روپے نکلوایا، میں نے چیف جسٹس کے حکم پر نیب میں درخواست دی، اس کے علاوہ ایل این جی پراجیکٹ میں دو سو ارب روپے کی کرپشن پربھی نیب میں درخواست دی۔انہوں نے کہا کہ میں نہ تومنی لانڈررہوں اور نہ میرے بیرون ملک اثاثے ہیں، میری تو کوئی اولاد بھی نہیں ہے، ایک کا ہندسہ جمع نہیں کیا تو اس کا یہ مطلب ہرگزنہیں کہ میری دستاویزات غلط ہیں، میں روندونہیں ہوں کہ روتا پھروں گا، میں کوئی شب خون مارنے والا آدمی نہیں ہوں، اللہ میرے ہاتھ سے اسلام دشمنوں کو نیست ونابود

اورسیاسی شکست دے کر رہے گا۔ رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈمحمد صفدر نے شیخ رشید کے بیان پر سخت رد عمل کا ا ظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جو شخص آئین توڑ نے کی بات کرے کیا وہ پاکستانی ہے ؟شیخ رشید کے بیان پر سپریم کورٹ میں از خود نوٹس لینے کی درخواست کرینگے ۔ جمعرات کو احتساب عدالت اسلام آباد میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر کیپٹن (ر) صفدر نے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید نے آئین توڑ کر جوڈیشل مارشل لاء لگانے کا مشورہ دیا اور جو شخص آئین توڑنے کی بات کرے کیا وہ پاکستانی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے بیان پر سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس لینے کی درخواست کریں گے۔عدالت سے اپیل کرتے ہیں کہ شیخ رشید کے بیان پر ازخود نوٹس لیا جائے کہ شیخ رشید نے کس کے کہنے پر آئین توڑنے کی باتیں کی ہیں۔انہوں نے کہاکہ شیخ رشید مشرف کی آغوش میں پلے ہیں اس لئے وہ آئین اور جمہوریت شکن بن چکے ہیں ۔



کالم



ہماری آنکھیں کب کھلیں گے


یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…