اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر پیپلز پارٹی کو واضح جواب دیتے ہوئے کسی صورت اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے پیپلز پارٹی کی اپوزیشن لیڈر کی امیدوار شیری رحمٰن سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔
اس حوالے سے تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر کے امیدوار اعظم سواتی نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی اپنا امیدوار واپس لے لے گی اور اگر ایسا نہ ہوا تو ہم اپنا گروپ بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے خود تحریک انصاف سے راستہ جدا کیا ہے کیونکہ ہمیں اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر اکثریت ارکان کی حمایت حاصل ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور جماعت اسلامی سے بھی رابطے تیز کردئیے گئے۔اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے بہادر آباد گروپ نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کی قیادت میں وفد نے ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد گروپ کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی اور درخواست کی تھی کہ وہ تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کریں۔اس موقع پر فیصل سبزواری نے کہا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کرنا نہیں چاہتے کیونکہ انہوں نے پچھلے 10 سال میں دیہی سندھ کو تباہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں اپوزیشن نشست کیلئے شیری رحمن کو ووٹ دینا ایم کیو ایم اپنے لیے مناسب نہیں سمجھتی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے پیپلز پارٹی کی اپوزیشن لیڈر کی امیدوار شیری رحمٰن سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔اس حوالے سے تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر کے امیدوار اعظم سواتی نے دعویٰ کیا کہ پیپلز پارٹی اپنا امیدوار واپس لے لے گی اور اگر ایسا نہ ہوا تو ہم اپنا گروپ بنائیں گے۔