اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

حوثیوں کی ایرانی پشت پناہی کے مزید شواہد جلد جاری کریں گے،سعودی اتحاد

datetime 19  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں جاری حوثی بغاوت کچلنے کے لیے سرگرم عرب اتحادی فوج نے باور کرایا ہے کہ وہ عنقریب حوثی باغیوں کو ایران کی طرف سے اسلحہ کی سپلائی کے مزید شواہد بھی جاری کرے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ یمنی حوثیوں کی ایرانی پشت پناہی کے مزید ٹھوس شواہد جاری کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران حوثیوں کو اسلحہ اور بیلسٹک میزائل اسمگل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس کے باعث پورے عرب خطے کی سلامتی داؤ پر لگ چکی ہے اور عالمی امن کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ حوثی شدت پسند الحدیدہ بندرگاہ میں لنکر انداز ہونے والے بحری جہازوں کو بارود سے بھری کشتیوں کی مدد سے اڑانے کی کوششیں کررہا ہے اور اس مذموم مقصد کے لیے حوثیوں کو آلہ کار کے طور پراستعمال کیا جا رہا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پانچ فروری 2018ء تک حوثی باغیوں کی طرف سے ایران کے فراہم کردہ 95 بیلسٹک میزائل سعودی عرب پر داغے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…