جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

شیخ مجیب کے نقش قدم پر چلنے والے اس سیاسی سنپولیے کا اژدھا بننے سے پہلے سر کچلنا ہوگا،اہم سیاسی جماعت کے سربراہ نے نوازشریف کے بارے میں سنگین دعوے کردیئے

datetime 16  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف دائر کرپشن ریفرنسز پر سزائیں یقینی ہیں ان کے پاس جیل جانے،ملک سے بھاگ جانے یا آئین کے آرٹیکل 45کے پیچھے چھپنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں، نواز شریف صرف اسی ووٹ کو مقدس سمجھتے ہیں جو انہیں ملے، ان کا بس چلے تو وہ یہ ترمیم بھی لے آئیں، وہ گذشتہ روز عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران سے گفتگو کررہے تھے،

انہوں نے کہا کہ سینٹ میں کسی جماعت کے پاس اکثریت نہیں تھی چیئرمین الائنس کا ہی آنا تھا،اس حوالے سے حکمرانوں نے بھی الائنس بنانے کی کوشش کی اور اپوزیشن نے بھی،اپوزیشن کا الائنس کامیاب رہا اس پر واویلا کیوں کیا جا رہا ہے؟انہوں نے کہا کہ نااہل کہتا ہے کسی قدوس بزنجو کو وزیر اعظم نہیں بننے دوں گا اگر ووٹرز نے کسی قدوس بزنجو کے حق میں فیصلہ دیا تو پھر نااہل اور اس کی ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ مہم کدھر جائے گی؟ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ آمروں کی نرسری میں پرورش پانے والے نااہل کی سوچ شہنشاہوں والی ہے یہ صرف اس جمہوریت سے واقف ہیں جس نے انہیں شہنشاہ بنایا،ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ نوازشریف سیکیورٹی رسک ہیں،ان کی اداروں کے خلاف مہم جوئی دشمنوں کا ایجنڈا ہے،عوام اور اداروں کے درمیان فاصلے پیدا کر کے دشمنوں کو کھل کھیلنے کا موقع دینے کی سازش ہورہی ہے،شیخ مجیب کے نقش قدم پر چلنے والے اس سیاسی سنپولیے کا اژدھا بننے سے پہلے سر کچلنا ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ نااہل کی جماعت اپنی مدت مکمل کرچکی، پی آئی اے یا سٹیل ملز یا کسی قومی ادارے کی نجکاری کرنے کی انہیں اجازت نہیں ہونی چاہیے۔یہ فیصلے آئندہ پارلیمنٹ پر چھوڑے جائیں، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت میں موٹرویز اہم تاریخی عمارات سمیت سب کچھ قرضوں کے لیے گروی رکھ دیا گیا، یہ دو ماہ حکومت چلانے کے لیے پی آئی اے بھی بیچنا چاہتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ یہ جس ادارے کو بھی بیچتے ہیں وہ اگلے دن پاؤں پر کھڑا ہوتا ہے،اپنی نجی ایئر لائن کو منافع بخش بنانے والے وزیر اعظم پی آئی اے کو خسارے سے نکالنے میں ناکام کیوں ہیں؟



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…