پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

کوئی ہے جو انکی فریاد سنے!مینگورہ میں دھڑجڑے بچوں کی پیدائش، والدین علاج کیلئے شدیدپریشان

datetime 16  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مینگورہ(سی پی پی) سوات میں دھڑ جڑے بچوں کی پیدائش کے بعد والدین علاج کے لیے پریشان ہیں اور ایک سے دوسرے اسپتال میں چکر لگا رہے ہیں۔ڈاکٹروں نے علاج کی نوید تو سنائی لیکن غریب والدین بیرون ملک مہنگا علاج کرانے سے قاصر ہیں۔سوات کے شہر مینگورہ کے نواحی علاقے کوکارئی میں پولیس کانسٹیبل فضل کرم کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش ہو ئی جن کے دھڑ جڑے ہوئے ہیں۔بچوں کوابتدائی طور پر نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچوں کی جان بچانے کے لیے فوری طور پر سرجری کی ضرورت ہے جو بیرون ملک ہی ممکن ہے۔چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر نعیم اللہ کہتے ہیں کہ 2 لاکھ بچوں میں سے ایک بچہ ایسے ہی پیدا ہوتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان بچوں کی سرجری سنگاپور اور برطانیہ میں ممکن ہے اور سرجری میں کئی گھنٹے یا دن لگ سکتے ہیں۔بچوں کے والد فضل کرم کی آنکھوں سے بے بسی جھلکتی ہوئی دکھائی دیتی ہے، وہ اپنے پھولوں جیسے بچوں کا علاج کروانا چاہتے ہیں۔فضل کرم نے حکومت سے بھی اپیل کی ہے کہ ان کے بچوں کے علاج میں ان کی مدد کی جائے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کامیاب سرجری کے بعد یہ بچے بھی خوشگوار زندگی گزار سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…