برسلز(این این آئی)یورپی پارلیمان نے ترکی پر زور دیا ہے کہ وہ عفرین اور دیگر شامی علاقوں میں اپنی عسکری کارروائی کو روک دے اور ترک افواج کو واپس بلا لے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی پارلیمان نے شام میں جاری ترک فورسز کی کارروائیوں پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔
مزید کہا گیا کہ ترکی کو شامی تنازعے کے حل کی خاطر تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔ تاہم ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے اس یورپی مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کرد باغیوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، جنہیں امریکا سمیت یورپی یونین نے بھی دہشت گرد قرار دے رکھا ہے۔