پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

رائیونڈ دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا لیکن اس کا اصل مقصد پولیس کو نشانہ بنانا نہیں تھا،دھماکہ کرکے کیا مقاصد حاصل کئے گئے’؟ حیرت انگیزنکشافات

datetime 15  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ رائیونڈ دھماکے میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا اور اسکی کڑیاں پی ایس ایل سے مل سکتی ہیں اس لیے سکیورٹی کو ازسر نو جائرہ لیکر مزید سخت کیا جائے گا ،فورسز کے کام میں نقص نکالنے کی کوشش کرنا شہداء کے خون سے زیادتی کے مترادف ہے ،دہشت گردی کا خاتمہ کرکے پاکستان کو پرامن بنائیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں ، دعا گو ہوں کہ اللہ شہید ہونے والے کے درجات بلند کرے ، جنہوں نے قربانی دی انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے میں پولیس گردی کو ٹارگٹ کیا گیا ہے،ہم دہشت گردی کا خاتمہ کرکے دم لیں گے اور پاکستان کو پرامن بنائیں گے۔ دھماکہ پی ایس ایل کے لاہور میں ہونیوالے میچز کے خلاف سازش سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس دھماکے کی کڑیاں پی ایس ایل سے مل سکتی ہیں،پی ایس ایل کے انتظامات کو نئے سرے سے دیکھیں گی اور اس کی سکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے گی۔کیونکہ دہشت گردوں کی یہی کوشش ہے کہ سکیورٹی اداروں اور رش کی جگہ کو ٹارگٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ فورسز کے کام میں نقص نکالنے کی کوشش کرنا شہدا سے زیادتی کے مترادف ہے ،ہمیں اپنی سکیورٹی کا مورال بلند کرنا چاہیے،نیشنل ایکشن پلان پر پورے طریقے سے عمل کیا جارہا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے سترہ پوائنٹس ہیں جن پر روز کی بنیاد پر عمل کیا جاسکتا ہے۔پہلے ہم ہر ہفتے شہدا کی لاشیں اٹھاتے تھے لیکن اب دہشت گردی پر کافی قابو پاچکے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر عمران خان نے یہ بیان دیا ہے کہ نواز شریف کو جوتیاں صحیح پڑ رہی ہیں تو وہ بھی تیار ہوجائیں کیونکہ میں نے جنرل بات کی تھی لپ عمران خان نے جو کلچر شروع کیا ہے وہ اب ہر طرف جائے گا۔ جوتا کلب میں ٹاپ نمبر پر شیخ رشید کے نام کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ مجھے پتہ لگا ہے کہ میری بات پر پنڈی کا شیطان بڑا طلملایا ہے جس کی مجھے خوشی ہے کہ چوٹ صحیح جگہ لگی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…