ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

لاہور سے ایک اور سکینڈل ، ہر ماہ لاکھوں روپے تنخواہ لینے والی نوشین بخاری، طوبیٰ سلطان اور فائزہ فرحان کون ہیں اور انہیں کس کی پسند پر نوازا گیا؟ دنگ کر دینے والے انکشافات

datetime 15  مارچ‬‮  2018 |

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں ہر ماہ لاکھوں روپے تنخواہ لینے والی خواتین کون ہیں اور انہیں کس کے کہنے پر نوازا گیا، ایک موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ نوشین بخاری بطور کنسلٹنٹ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ایک لاکھ 45 ہزار، نعمت اللہ 2 لاکھ، ذوالفقار 2 لاکھ 26 ہزار ماہانہ لے رہے ہیں طوبیٰ سلطان وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا کے ساتھ بطور ریسرچر کام کر رہی ہیں اور ان کی تنخواہ 3 لاکھ 70 ہزار ہے،

اصغر بھٹی جو کہ بی اے پاس ہیں، ڈیڑھ لاکھ روپے تنخواہ لیتے رہے، فائزہ فرحان نے تنخواہ کی مد چار ماہ میں 11 لاکھ روپے وصول کیے، کنسلٹنٹ بورڈکی منظوری سے بھرتی کیے گئے، محکمہ پی اینڈ ڈی حکام کا مؤقف پنجاب حکومت کا کروڑوں روپے کا کنسلٹنسی سکینڈل سامنے آگیا ہے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق محکموں نے لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ اور دیگر مراعات پر کنسلٹنٹ بھرتی کیے۔کنسلٹنسی کے نام پر صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا و دیگر نے 3 لاکھ 70ہزار ماہانہ پر ریسرچر بھرتی کیے، صوبائی محکمہ پی اینڈ ڈی میں بھاری تنخواہوں پر من پسند افرادکو کنسلٹنٹ اور ریسرچر تعینات کیا گیا۔ موقر قومی اخبار کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق محکمہ پی اینڈ ڈی میں درجنوں کنسلٹنٹ مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں، ان تمام لوگوں کو میرٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تعینات کیا گیا، ان میں نوشین بخاری بطور کنسلٹنٹ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ایک لاکھ 45 ہزار، نعمت اللہ بطور کنسلٹنٹ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ ماہانہ 2 لاکھ روپے، انجینئر ذوالفقار وائیں بطور کنسلٹنٹ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ 2 لاکھ 26 ہزار ماہانہ تنخواہ حاصل کر رہے ہیں۔ تاجور اعوان کنسلٹنٹ کمیونی کیشن ماہانہ 80 ہزار روپے،ایم ایس ورلڈ سنتھ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کو بطور کمیونی کیشن کنسلٹنٹ دو ماہ کیلئے 17 لاکھ 40 ہزار روپے ادا کیے گئے، محمد نیاز احمد بطور کنسلٹنٹ ایجوکشن 1لاکھ چالیس ہزار روپے پر کام کر رہے ہیں،

ڈاکٹر ظاہر شاہ نے بطور کنسلٹنٹ ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن 6ماہ میں 36 لاکھ روپے وصول کئے ہیں، بی اے پاس محمد اصغر بھٹی کنسلٹنٹ آڈٹ اکاؤنٹس ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کرتے رہے۔داور حمید کنسلٹنٹ ہیلتھ نے 55 ہزار روپے ماہانہ پر چھ مہینے کام کیا۔داور حمید کی تعلیمی قابلیت بی ایس پولیٹیکل سائنس تھی،سید یاسر علی زیدی نے بطور کنسلٹنٹ آئی ٹی تین ماہ میں دو لاکھ 72 ہزار روپے وصول کئے،فائزہ فرحان نے چار ماہ میں بطور کنسلٹنٹ ایس ڈی جی 11 لاکھ روپے تنخواہ حاصل کی

اس کے علاوہ مائرہ مفتی جوائنٹ چیف اکانومسٹ سالانہ 3 لاکھ 50 ہزار پر کام کر رہی ہیں۔طوبی ٰ سلطان صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کے ساتھ بطور ریسرچر 3 لاکھ 70 ہزار روپے تنخواہ لے رہی ہیں۔آمنہ زیب جوائنٹ چیف اکانومسٹ کے ساتھ بطور ریسرچر 3 لاکھ 50 ہزار روپے سالانہ حاصل کر رہی ہیں۔ موقر قومی اخبار کے مطابق محکمہ پی اینڈ ڈی حکام کا اس بارے کہنا ہے کہ بورڈ کی منظوری کے بعدہی کنسلٹنٹ بھرتی کیے گئے، دوسری طرف محکمہ خزانہ پنجاب حکام کا کہنا ہے کہ ان کنسلٹنٹ کو تنخواہ محکمے ہی دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…