بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جعلی حلف نا مہ ،الیکشن کمیشن نے علیم خان کو بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 15  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے جعلی حلف نامے جمع کرانے کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو دلائل دینے کا اخری موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 28مارچ تک ملتوی کر دی ۔جمعرات کے روز الیکشن کمیشن میں سپیکر قومی اسمبلی سردار آیاز صادق کی جانب سے لاہور کے حلقے این اے 122سے متعلق تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے خلاف دائر درخواست کی سماعت الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ عبدالغفار کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کی۔

اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے وکیل شاہد حامد الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے وکیل سپریم کورٹ میں سماعت کی وجہ سے پیش نہ ہو سکے اس موقع پر ان کے جونیر وکیل نے سپریم کورٹ کی کاز لسٹ پیش کی جس پرکمیشن کی ممبر خیبر پختونخوا ارشاد قیصر نے کہا کہ اگر اس طریقے سے آپ تاخیر کرتے رہے تو دستیاب ریکارڈ کے مطابق فیصلہ سنا دیں گے انہوں نے استفسار کیاکہ کیا ان جعلی حلف ناموں کو تصدیق کے لیے سول کورٹ میں بھیجنا چاہیے انہوں نے کہاکہ گزشتہ سماعت پر کہا گیا تھا کہ اس کیس میں آخری موقع فراہم کر رہے ہیں کمیشن کو مذاق نہ بنائیں اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں علیم خان نے اٹھ سو پچپن حلف نامے جمع کرائے تھے جس میں بہت سارے حلف نامے جعلی ہیں اس موقع پرکمیشن کے ممبر بلوچستان شکیل بلوچ نے کہا کہ ہم آپ کو آخری چانس دے رہے ہیں کہ اس معاملے پر اپنے دلائل مکمل کریں قائمقام سربراہ ممبر سندھ عبد الغفار سومرو نے کہاکہ دلائل سن کر فیصلہ سنا دیں گے انہوں نے 28مارچ تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…