اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ذیابیطس ٹائپ ٹو ایسا عام مرض ہے جس نے پاکستان کے کروڑوں افراد کو اپنا شکار رکھا ہے، مگر اس سے بچاﺅ کافی آسان بلکہ آپ کے کچن میں موجود ہے۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ طرز زندگی میں ایک سادہ تبدیلی کو آزمانا بلڈ گلوکوز لیول کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ذیابیطس کی خاموش علامات اور بچاؤ کی تدابیر تحقیق کے مطابق چائے ایسا بہترین مشروب ہے جو ذیابیطس ٹائپ کو کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
محققین کا کہنا تھا کہ دن بھر میں 3 سے 4 کپ چائے پینا ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ 25 فیصد تک کم کردیتا ہے۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ 3 سے 4 کپ کافی پینا اس خطرے کو 33 فیصد تک کم کردیتا ہے۔ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟ تاہم محققین کا کہنا تھا کہ کافی مددگار ضرور ہے مگر دیگر عوامل کو نظر میں رکھنا بھی ضروری ہے، جیسے جسمانی وزن کو کم کرنا یعنی 5 سے 10 فیصد تک جبکہ جسمانی سرگرمیاں جیسے آدھے گھنٹے کی تیز چہل قدمی روزانہ وغیرہ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں میں ذیابیطس کے مرض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، وہ ان عوامل کو اپنا کر اس خطرے کو 40 سے 50 فیصد تک کم کرسکتے ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے آرکائیوز آف انٹرنل میڈیسین میں شائع ہوئے۔