اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف اور فضل الرحمن کے درمیان ملاقات، نواز شریف نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں خلاف توقع ووٹ پڑنے کا معاملہ اٹھا دیا، وعدے کے باوجود ووٹ نہ پڑنے سے سوالات نے جنم لے لیا ، کسی پر دباؤ تھا تو پہلے بتا دینا چاہئے تھا ، انتخاب میں شکست سے کارکن مایوس ہوئے، نواز شریف کا فضل الرحمن سے گلہ ،
فضل الرحمن نے نواز شریف کو گھر میں بھی جھانکنے کا مشورہ دیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب کے بعد حکمران جماعت ن لیگ کے قائد نواز شریف اور ان کی اتحادی جماعت جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں خلاف توقع ووٹ ملنے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ و عدے کے باوجود ووٹ نہ پڑنے سے سوالات نے جنم لے لیا ، کسی پر دباؤ تھا تو پہلے بتا دینا چاہئے تھا ، انتخاب میں شکست سے کارکن مایوس ہوئے۔ نواز شریف نے حقائق جاننے کیلئے مولانا فضل الرحمن سے درخواست بھی کی۔ اس موقع پر جے یو آئی کے سربراہ نے ن لیگ کے قائد کی تشویش پر ان سے اتفاق کیا اور کہا کہ میں اپنے پارٹی کے لوگوں سے بات کروں گا ۔ مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو اپنے گھر میں بھی جھانکنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ بھی اپنے پارٹی رہنماؤں سے بات کریں۔ واضح رہے کہ نواز شریف کو آج چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں شکست کی وجوہات پر مبنی رپورٹ بھی پیش کی گئی ہے جس میں ووٹ نہ دینے والے 7سینیٹرز کے نام بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں حکمران اتحاد کو اپنے ہی سینیٹرز کی غداری کے باعث شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔