منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

دل کی پیوندکاری پر شاندار تحقیق کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر کو امریکہ میں لاکھوں ڈالرز سے نواز دیا گیا

datetime 14  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے قابل اور مایہ ناز سپوت نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بیرون ملک بھی اپنی قابلیت کے جھنڈے گاڑھ رہے ہیں اور دنیا بھر میں پاکستان کی نیک نامی اور شہرت کا باعث بنتے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں مقیم پاکستانی سائنس دان ڈاکٹر فیصل چیمہ کو دل کی پیوند کاری میں جدید ترین تحقیق کے لیے 40 لاکھ ڈالر فنڈنگ کا اعزاز دیا گیا ہے

۔ٹیکساس ہارٹ انسٹی ٹیوٹ اور بیلر کالج آف میڈیسن سے وابستہ پاکستانی سرجن ڈاکٹر فیصل چیمہ اور ان کے ساتھی ڈاکٹر جیفری مورگن ہارٹ ٹرانسپلانٹ کی تعداد بڑھانے کے لیے انسانی اعضاکی افادیت اور قابل استعمال ہونے پر تحقیق کریں گے تاکہ ایسے ہزاروں مریضوں کو بچایا جاسکے جو ہارٹ ٹرانسپلانٹ کے لیے دل کی عدم دستیابی اور اس کے انتظام میں تاخیر کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔یہ امدادی رقم ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر جیفری عطیہ کردہ انسانی اعضاء بشمول جگر، پھیپھڑے، گردے اور دل کو کارآمد حالت میں محفوظ رکھنے اور ان کی پیوندکاری کے لیے نئے طریقوں کی دریافت پر تحقیق کے لیے خرچ کریں گے۔ڈاکٹر فیصل چیمہ کاپنجاب کے علاقے حافظ آباد سے تعلق ہے ، انہوں نے ابتدائی تعلیم کریسنٹ ماڈل اسکول سے حاصل کی اور پھر گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم رہے جس کے بعد وہ کراچی منتقل ہوگئے جہاں انہوں نے آغا خان یونیورسٹی سے گریجویشن کیا اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے بیرون ملک چلے گئے۔انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی، لویولا یونیورسٹی، جون ہوپکنس یونیورسٹی، یونیورسٹی آف میری لینڈ، یونیورسٹی آف کیلیفورنیا بارکلے سے ٹریننگ حاصل کی اور یہاںکام بھی کرتے رہے۔ اس وقت وہ ہیوسٹن میں بیلر کالج آف میڈیسن اینڈ ٹیکساس ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں بطور فیکلٹی ممبر ذمہ داریاںسرانجام دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…