بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

خاموش قاتل مرض پر قابو پانے کا سستا نسخہ

datetime 14  مارچ‬‮  2018 |

کینیڈا(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر تو آپ ہائی بلڈ پریشر کے شکار ہیں تو اپنی غذا میں ایک سستی چیز کا اضافہ اس سے نجات میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ مینی ٹوبا یونیورسٹی کی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دالوں کا غذا میں اکثر استعمال ہائی بلڈ پریشر کو قابو کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس حوالے سے محققین نے چوہوں کو دالیں۔

سالن اور سوپ کا استعمال کرایا تو ان جانوروں میں عمر بڑھنے سے بلڈ پریشر کے مسئلے میں کمی آنے لگی۔ فشار خون یا بلڈ پریشر ایک خاموش قاتل ہے جو ہارٹ اٹیک، فالج اور ہارٹ فیلیئر کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ محققین کے مطابق دالوں کا اکثر استعمال ہائی بلڈ پریشر پر قابو پانے کا ایک سستا اور آسان نسخہ ثابت ہوسکتا ہے۔ محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ دالوں کو کھانا خون کی شریانوں میں عمر کے ساتھ آنے والی تنزلی کو ریورس کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دالوں کے بلڈ پریشر پر اثرات حیرت انگیز ثابت ہوئے اور خون کی شریانوں کی تنزلی سے لاحق ہونے والے امراض پر قابو میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ پہلی تحقیق ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دالوں کو مکس کرکے کھانے سے ٹانگوں کی شریانوں کے مرض کے شکار چوہوں میں دوران خون بہتر ہوا۔ اس قسم کا عارضہ امراض قلب جیسا ہوتا ہے، تاہم یہ ٹانگوں میں سامنے آتا ہے جس کے دوران چربی کا اجتماع شریانوں کی دیواروں میں ہوجاتا ہے۔ اسی طرح ہائی بلڈ پریشر کو قابو پانے کے لیے بھی یہ غذا موثر ثابت ہوتی ہے جس کے شکار پاکستان میں کروڑوں افراد ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی سالانہ کانفرنس میں پیش کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…