بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

رحیم یار خان میں قتل کی اندوہناک واردات۔۔باپ اور ماموں نے مل کر 17سالہ آمنہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔۔چند روز قبل والد اور ماموں آمنہ کو کہاں سے جا کر لائے تھے ، لرزہ خیز کہانی سامنے آگئی

datetime 13  مارچ‬‮  2018 |

رحیم یار خان (این این آئی)رحیم یار خان کے علاقے چک 4 کی رہائشی 17 سالہ لڑکی کو باپ اور ماموں نے کاری قرار دے کر گلا دبا کرقتل کرنے کے بعد تیزدھار آلہ سے شہ رگ بھی کاٹ ڈالی ٗملزمان نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ٗپولیس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔ذرائع کے مطابق چک 4 این پی کی رہائشی 17 سالہ آمنہ چند روز قبل کوٹ سمابہ کے رہائشی آشنا فیاض احمد کے ہمراہ گھر سے بھاگ گئی تھی۔لڑکی کے گھر چھوڑنے

پر پر ورثاء آمنہ کو برادری کے طور پر واپس گھر لے آئے تھے۔گزشتہ روز مقتولہ کے ماموں محمد بخش اور والد امام بخش نے گھر سے بھاگ جانے کی رنجش پر آمنہ کو کاری قرار دے کر پہلے گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتاردیا اور بعد ازاں تیز دھار آلہ سے اس کی شہ رگ بھی کاٹ ڈالی ٗملزمان ماموں اور باپ آلہ قتل سمیت موقع سے فرارہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی ٗپولیس نے فرار ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…