اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ اگر ن لیگ کا امیدوار نہ جیتے تو ووٹنگ عمل کوسازش کہا جاتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ اگر ن لیگ جیت جائے تو جمہوریت ہے،ہار جائے تو سازش؟قوم کو اب بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے موقعے پر پی ٹی آئی کے ایم این اے حامد الحق کے درمیان ہونے والی ہاتھا پائی کے واقعہ پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے صاحبزادے کیخلاف ایف آئی آر درج
کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے لئے پینل کو سپورٹ کیا ٗپیپلز پارٹی کیساتھ کوئی اتحاد نہیں ٗسویلین حکومت ہمیں دہشت گرد قراردینے میں کوشاں ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پانچ واقعات پاکستان کی سیاست کے اندر بڑے خطرناک ہے ٗرانا ثنا اللہ کے رشتہ دارنے عمران خان پرجوتا پھینکنے کی کوشش کی،خواجہ آصف پرسیاسی پھینکنا اور نوازشریف پرحملہ قابل مذمت ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ اپوزیشن کا اکٹھے کام کرنا کوئی الائنس نہیں ہے۔