اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

پاکستان سعودی حکومت کے وژن 2030ء کی مکمل حمایت کرتا ہے‘صدرمملکت

datetime 12  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت ممنون حسین نے عالم اسلام کے مختلف حصوں میں بد امنی اور عدم استحکام کے شکار عوام کی مدد اور بحالی کے لیے ایک نظام کے قیام کی تجویز پیش کی ہے اور کہا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان اور سعودی عرب سمیت پورے عالم اسلام کو سرگرمی سے کام کرنا چاہیے۔ انھوں نے اسلام فوبیا کے خلاف بھی کام کرنے پر زور دیا۔صدر مملکت نے یہ بات امام کعبہ شیخ صالح بن محمد الطالب سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

جنھوں نے ایوان صدر میں اپنے وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر مواصلات عبدالکریم، سینیٹر ساجد میر اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب تمام عالمی اور علاقائی امور پر ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں اور بین الاقوامی فورموں پر ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ سعودی حکومت حج اور عمرے کے لیے ہر سال بہترین انتظامات کرتی ہے جس کے لیے میں پاکستانی عوام اور عالم اسلام کی طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سعودی حکومت کے وژن 2030ء کی مکمل حمایت کرتا ہے جس سے علاقے میں استحکام پیدا ہوگا اور معیشت مضبوط ہو گی۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران دنیا میں اسلام فوبیا پیدا ہوا ہے جو حقیقت پر مبنی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اسلام کے خلاف اس تاثر کے خاتمے کے لیے پاکستان اور سعودی عرب مل کر کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مسلم دنیا کے بدامنی سے متاثرہ علاقوں کے عوام کی بحالی کے لیے باہمی مشورے سے ایک نظام قائم ہونا چاہیے۔صدر مملکت نے کہا کہ عالم اسلام کے مختلف حصوں میں بدامنی کو فروغ دیا گیا ، مسلم دنیا کو اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے اور اس کے خاتمے کے لیے باہمی اتحاد سے کام لینا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ دینی تعلیم کے اداروں کے نصاب تعلیم میں موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق بہتری پیدا کی جائے تاکہ ہماری نئی نسل موجودہ دور کے چیلنجوں سے نمٹ سکے۔ اس سلسلے میں ضروری ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے مضامین کو ہر صورت شامل کیا جائے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ سعودی عرب اتنا مضبوط ہو کہ دنیا کی کوئی طاقت اس پر بری نظر نہ ڈال سکے۔

اس مقصد کے لیے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کا تعاون ہمیشہ برقرار رہے گا۔ صدر مملکت نے اس موقع پر معزز مہمان سے کہا کہ وہ سعودی شاہ سلمان ، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عوام تک ان کا نیک تمناؤں کا پیغام پہنچا دیں۔ امام کعبہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ محض ایک سفارتی رشتہ نہیں ہے بلکہ ایمان کا رشتہ ہے اور پاکستان سعودی عرب کی طاقت ہے اور دونوں ممالک کے مقاصد یکساں ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب عالم اسلام کی بڑی طاقتیں ہیں جن کی قیادت پر ہمیں مکمل اعتماد ہے۔ امام کعبہ نے کہا کہ عالم اسلام کے اتحاد اور دیگر مسائل سے نمٹنے کے لیے ان کی تجاویز سے سعودی عرب اور وہ خود پوری طرح متفق ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…