اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کبھی آپ نے کسی ایسے سستے پھل (جسے ہم سبزی سمجھتے ہیں) کے بارے میں سنا ہے جو باآسانی دستیاب ہو اور جس کا استعمال آپ کے جسم کے اندر اور باہر جادوئی اثرات مرتب کرتا ہو؟ اور وہ ہے کھیرا جو جسم کو پانی کی وافر مقدار ہی فراہم نہیں کرتا بلکہ متعدد اقسام کے وٹامنز اور منرلز سے بھرپور بھی ہوتا ہے۔ یہ اضافی جسمانی وزن میں کمی کے مقصد میں مدد بھی دیتا ہے جبکہ اس میں موجود وٹامن بی، پوٹاشیم اور میگنیشم دیگر فوائد فراہم کرتے ہیں۔
تاہم کھیرے کا پانی بھی صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے، جسے روزانہ پینا آپ کو درج ذیل فوائد پہنچا سکتا ہے۔ ہڈیوں کی صحت بہتر کرے کھیرے ’وٹامن کے‘ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، یہ وٹامن خون جمنے یا لوتھڑا بننے کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، جو ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وٹامن کے ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے بھی بہت ضروری ہوتا ہے۔ جگمگاتی جلد کے لیے فائدہ مند صحت مند اور جگمگاتی جلد کے پیچھے چھپا راز زیادہ پانی پینے کے اندر چھپا ہے۔ اس کے اندر موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور ورم کش خصوصیات جلد کی سوجن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ چہرے کو روزانہ کھیرے کے پانی سے دھونا کیل مہاسوں کو نکلنے سے روکتا ہے۔ سانس کی بو دور کرے سانس کی بو اکثر منہ میں بیکٹریا کی سطح بڑھنے کا نتیجہ ہوتی ہے جو منہ کو خشک کرکے سانس کو بدبو بنا دیتے ہیں۔ ایک گلاس کھیرے کا پانی پینا لعاب دہن کی مقدار بڑھاتا ہے جو سانس کی بو کو دور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ بے وقت بھوک کی روک تھام روزانہ ایک گلاس کھیرے کا پانی پینے کی عادت بے وقت بھوک کی روک تھام کرتا ہے جبکہ پیٹ کو ایک وقت سے دوسرے وقت کے کھانے تک بھرا رکھتا ہے، اس طرح جسم اضافی کیلوریز سے بچاتا ہے اور موٹاپے میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔ وٹامنز اور منرلز کے حصول کا بہترین ذریعہ کھیرے جسم کو متعدد وٹامنز اور منرلز فراہم کرتے ہیں جو مجموعی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں، اینٹی آکسائیڈنٹس سے ہٹ کر وٹامن سی اور وٹامن اے بھی کھیرے کے پانی سے حاصل کرنا ممکن ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔