بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

’’اپنی اوقات میں رہو‘‘ احمد شہزاد کو امپائر کے ساتھ ’’ہوشیاری‘‘ مہنگی پڑ گئی، میچ کے دوران ایسا کام ہو گیا کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا، شدید شرمندگی کا سامنا

datetime 10  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں شریک چھ ٹیموں کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ملتان سلطان اور لاہور قلندر کی ٹیموں کے مابین میچ جاری تھا کہ اس دوران احمد شہزاد ایمپائر سے الجھ پڑے۔ اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی آپس میں گرما گرمی کے علاوہ ایمپائرز کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی سلوک نظر آ رہا ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں جہاں راحت علی اور عماد وسیم کے درمیان لڑائی ہوئی تو وہاں احمد شہزاد اور صہیب مقصود بھی الجھتے ہوئے نظر آئے۔ احمد شہزاد نے ایمپائر کے ساتھ ایسی حرکت کی کہ وہ بھی غصے میں آ گئے اور انہوں نے احمد شہزاد کو سب کے سامنے اپنی حد میں رہنے کا کہا۔ اس تمام واقعہ کی ویڈیو اور تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ میں ایک گیند پر ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں نے وکٹوں کے پیچھے کیچ کی اپیل کی مگر ایمپائر نے آؤٹ نہ دیا جس پر احمد شہزاد ہوشیاری دکھاتے ہوئے ایمپائر کی جانب بڑھے یہ بات ایمپائر کو بالکل پسند نہ آئی انہوں نے اس موقع پر ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک کو اشارہ کرتے ہوئے احمد شہزاد کو سمجھانے کا کہا۔ جیسے ہی یہ ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوئیں تو سوشل میڈیا کے صارفین نے احمد شہزاد پر تنقید کی بوچھاڑ کر دی ان سے کہا گیا کہ وہ اداکاری کے بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ مبذول کریں۔  پاکستان سپر لیگ میں شریک چھ ٹیموں کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، ملتان سلطان اور لاہور قلندر کی ٹیموں کے مابین میچ جاری تھا کہ اس دوران احمد شہزاد ایمپائر سے الجھ پڑے۔ اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی آپس میں گرما گرمی کے علاوہ ایمپائرز کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی سلوک نظر آ رہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں جہاں راحت علی اور عماد وسیم کے درمیان لڑائی ہوئی تو وہاں احمد شہزاد اور صہیب مقصود بھی الجھتے ہوئے نظر آئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…