اتوار‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2026 

چیف جسٹس کے ہسپتالوں میں ہنگامی دوروں کا ڈر ،پنجاب حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا، اگلے 5دنوں میں کیا ہونے جارہا ہے

datetime 10  مارچ‬‮  2018 |

لاہور(آن لائن) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے ہسپتالوں کے ہنگامی دوروں کے ڈر کی وجہ سے محکمہ صحت پنجاب نے تدریسی ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ذرائع کے مطابق اسپیشل کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے ہسپتالوں کے ہنگامی دوروں کے بعد کیا گیا۔محکمہ صحت کی جانب سے تشکیل دی گئی اس 12 رکنی کمیٹی کے کنوینر ایم ڈی میو ہسپتال پروفیسر ابرار ہوں گے۔

کمیٹی تدریسی ہسپتالوں میں موجود سہولیات اور عالمی معیار کی ضروریات کا جائزہ لے گی جن میں ہسپتال کا انفراسٹرکچر، آپریشن تھیٹرز، بائیو میڈیکل آلات سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے نظام، واش رومز، ہسپتال ویسٹ منیجمنٹ، سیکیورٹی اور پارکنگ کو بھی مانیٹر کیا جائے گا جبکہ ہسپتالوں میں کینٹین، فارمیسی، تجاوزات، ہسپتال انفیکشن کنٹرول سسٹم اور آئی ٹی سسٹم کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔کمیٹی پانچ روز کے اندر پنجاب کے تمام تدریسی ہسپتالوں کی رپورٹ محکمہ صحت کو پیش کرے گی۔محکمہ صحت کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے دیگر ممبران میں ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر طاہر خلیل، ڈی جی نرسنگ کوثر پروین کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر رقیہ، ڈاکٹر زاہدہ سرور، آرکیٹیک مائرہ آداب، فراز تجمل شامل ہیں۔ادھر علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر راشد ضیا پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نوٹس جاری کر دیا۔نوٹس کے مطابق پروفیسر راشد ضیا کے گزشتہ مالی سال گوشواروں میں 34 لاکھ 41 ہزار روپے کا فرق ہے جبکہ ان کے ذرائع آمدن کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ایف بی آر نوٹس کے مطابق علامہ اقبال میڈیکل کالج کے پرنسپل کے گوشواروں کی کل مالیت 3 کروڑ 86 لاکھ روپے ہے۔

نوٹس کے مطابق ماہانہ تنخواہ، ذرعی اور دیگر ذرائع سے حاصل آمدن 54 لاکھ 76 ہزار روپے ظاہر کی گئی ہے جبکہ بینک اکاونٹس کے مطابق پروفیسر راشد ضیا کی سالانہ آمدن 89 لاکھ 17 ہزار روپے بنتی ہے۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ پروفیسر راشد ضیا نے پرائیویٹ پریکٹس اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدن بھی ظاہر نہیں کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…