بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

’’مریم نواز رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں۔ ۔ لندن فلیٹس کی مالک نکلیں‘‘ عمران خان دستاویزی ثبوت سامنے لےآئے، شریفوں پر بجلیاں گرا دیں

datetime 10  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا اپنا کوئی ذریعہ آمدن نہیں ہے ٗ مریم نواز ہی اربوں روپے مالیت کے مے فیئرز فلیٹس کی مالک ہیں ۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے الزام عائد کیا کہ کرپشن اور چوری کے پیسے سے خریدی گئی خاندان کی جائیدادیں بچانے کیلئے

مریم نواز کی جانب سے سفید جھوٹ بولے گئے ۔عمران خان نے ٹوئٹر پر کچھ دستاویزات شیئر کرتے ہوئے کہاکہ یہ دستاویز شریفوں کے قطری خطوط، ٹرسٹ ڈیڈ اور کیلیبری جیسے تمام جھوٹ بے نقاب کرتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ برٹش ورجن آئی لینڈ کی فنانشنل انوسٹی گشن ایجنسی کی دستاویز سے مکمل طور پر ثابت ہوتا ہے کہ مریم نواز ہی اربوں روپے مالیت کے مے فیئرز فلیٹس کی مالک ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز کا اپنا کوئی ذریعہ آمدن نہیں چنانچہ یہ پیسہ نواز شریف نے چرایا اور بیٹی کے نام پر منی لانڈرنگ کرکے باہر بھجوایا ہے۔خیال رہے کہ  موزیک فونسیکا نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی کمپنیوں کی تصدیق کر دی ہے۔ نجی ٹی وی چینل نے موزیک فونسیکا کی مصدقہ دستاویزات دکھا دیں۔ دستاویزات کے مطابق مریم صفدر نیلسن اور نیسکول کی بینی فیشل آنر ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں موزیک فونسیکا سے کی تصدیق شدہ دستاویزات پیش کر دیں جس میں مریم صفدر کو آف شور کمپنیوں کا بینی فیشل آنر کہا گیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے بعد عمران خان کی جانب سے ٹویٹر پر شیئر کی گئی دستاویزات نے پانامہ کیس کو نیا رخ دیدیا ہے اور اس حوالے سے شریف خاندان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…