جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل احد چیمہ اور شاہد شفیق کے بعد نیب نے4اہم ترین گرفتاریاں کر لیں

datetime 10  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اسکینڈل میں قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے پنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی کے 4 افسران کو گرفتار کر لیا، جنہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیب لاہور کی جانب سے گرفتار کیے جانے والوں میں لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے چیف انجینئر اسرار سعید، بلال قدوائی، امتیاز حیدر اور کرنل (ر)عارف شامل ہیں۔نیب حکام نے چاروں افسران سے ساڑھے 9 گھنٹے سے زائد وقت تک تفتیش کی۔

بلال قدوائی آشیانہ اقبال اسکیم کے وقت اسٹرٹیجک پلاننگ یونٹ میں اکنامک اسپیشلسٹ کے طور پر کام کر رہے تھے۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ 21 فروری کو نیب نے لاہور ڈویلمپنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سوسائٹی کی 32 کنال اراضی غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، جو ان دنوں جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔بعدازاں احد چیمہ کی نشاندہی پر ایک اور ملزم شاہد شفیق کو بھی گرفتات کیا گیا، وہ بھی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔ملزم شاہد شفیق بسم اللہ کمپنی کا سی ای او ہے جس پر کمپنی کے لیے ٹھیکہ لینے کا الزام ہے۔اس سے قبل نیب کی جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کو بھی طلب کرکے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…