جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

سینیٹ میں اہم سیاسی جماعت کے پارلیمانی لیڈر نے اپنی پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا

datetime 9  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر کرنل(ر) سید عابد حسین مشہدی نے ایم کیو ایم سے علیحدگی کا اعلان کردیا ۔ جمعہ کو جاری بیان میں سینیٹر کرنل (ر) سید عابد حسین مشہدی نے کہا کہ میں نہایت عزت اور فخر محسوس کرتا ہوں کہ میں نے پاکستان کے سب سے زیادہ محب وطن ‘ تعلیم یافتہ ‘ عقلمند اور صابر رائے دہندگان (جو مہاجرین کے نام سے جانے جاتے ہیں) کی نمائندگی کی ہے ان کی وجہ سے میں ٹاؤن ناظم جمشید ٹاؤن کراچی اور دو بار ممبر سینیٹ منتخب ہوا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے نظر انداز سسکتی ہوئی اور جدوجہد کرتی ہوئی مڈل کلاس اور ملک کے غریب اور ٹھکرائے ہوئے لوگوں کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی ( ایم کیو ایم پی) کے حالیہ طرز عمل اور اقدامات کی وجہ سے پارٹی کو جو ناقابل تلافی نقصان پہنچا وہ رابطہ کمیٹی کے ارکان کی انا ‘ خود غرضی ناپختگی اور ہٹ دھرمی کو ظاہر کرتا ہے جس کی وجہ سے ایم کیو ایم (پی) کو حالیہ سینیٹ الیکشن میں بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے اور سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کے حالیہ فیصلوں نے ایم کیو ایم (پی) کی بنیادی ساخت کو تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے عوامی اختیار ‘ لوگوں کے اتحاد اور باہمی اعتماد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے تمام رابطہ کمیٹی نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ رائے دہندگان کے دیئے گئے اعتماد اور وفاداری کے بلکل بھی مستحق نہیں ہیں۔ یہ لوگ اردو بولنے والی قومیت کے قصور وار ہیں کیونکہ انہوں نے جھوٹ ‘ دھوکہ دہی اور فریب سے یہ تمام عوامی اختیارات کو غلط استعمال کیا ہے جن کو یہ پیسہ بنانے ‘ طاقت حاصل کرنے اور آپس میں لڑنے میں ضائع کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت رہنے کے تحت مجھے ایم کیو ایم (پی) کا کوئی مستقبل نظر نہیں آتا اور نہایت افسوس سے کہتا ہوں کہ صرف تباہی ہی نظر آتی ہے کیونکہ یہ تمام گروپ خود غرض اور لالچی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ضرورت اس چیز کی ہے کہ ایماندار ‘ متحرک اور زیادہ تعلیم یافتہ اور بے لوث لوگ سامنے آئیں اور ایم کیو ایم (پاکستان) کی باگ ڈور سنبھال لیں۔ انہوں نے کہا کہ میں شہری سندھ کی طاقت ( ایم کیو ایم پی ) اور لوگوں کے دیئے گئے صحیح اختیار کو بچگانہ اور بغیر کسی معقول وجہ کے تباہ ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا اس لئے میں ایم کیو ایم (پاکستان) سے مکمل علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرتا ہوں البتہ میں یقیناکراچی کے اعلیٰ لوگوں اور محبت وطن اور باشعور مہاجر قوم کی خدمت جاری رکھوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…