اتوار‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2024 

پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہے جو خواتین کی عزت کرتی ہے، ایک اور اہم خاتون رکن اسمبلی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

datetime 8  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کی منحرف رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہونے باضابطہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان انہوں نے جمعرات کو سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی وومن ونگ کی سربراہ ایم این اے فریال تالپور اور پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدرنثار احمد کھوڑو کی موجودگی میں ان کے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقع پر پی پی پی وومن ونگ سندھ کی صدر شگفتہ جمانی ، ایم این اے شازیہ مری ،

ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا ، حنا خواجہ ، صوبائی وزراء اور پیپلز پارٹی کی خواتین ایم پی ایز موجود تھیں۔اس موقع پر ہیر سوہونے کہا کہ 17سال ایم کیوایم میں سچائی کے ساتھ کام کیا اور ان کاایم کیو ایم میں کردار بھی سب کے سامنے ہیں تاہم متحدہ قومی مومنٹ دھڑے بندی کا شکار ہوگئی اور 5فروری سے ایم کیو ایم کو مذاق بنادیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں میرے لیے ایم کیو ایم میں مزید کام کرنا مناسب نہیں تھااس لیئے اپنے ضمیر کے مطابق بغیر کسی لالچ کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ۔ ہیر سوہو نے کہا کہ میں پہلے ہی ایم کیو ایم کو چھوڑنا چاہتی تھی تاہم اس وقت ایم کیوایم کو مشکل وقت درپیش تھا اس وجہ سے اُس وقت ایم کیو ایم نہیں چھوڑی۔انھوں نے کہا کہ اب ایم کیو ایم دھڑے بندی کا شکا رہے اس لیئے میں ایم کیو ایم میں مطمئن نہیں تھی اور کچھ دن قبل وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ایک ڈنر میں گئی اور وہاں ہی پیپلز پارٹی میں شامل ہوئی تاہم باضابطہ اعلان آج پریس کانفرنس میں کر رہی ہوں۔ہیر سوہو نے کہا کہ سینٹ میں اپنے ضمیر کے مطابق پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا ہے جو کہ میرا صحیح فیصلہ ہے اور یہ سوچ کر پیپلز پارٹی میں نہیں گئی ہوں کہ کل مجھے ایم پی اے یا ایم این اے بنا دیا جائے گا میں ایک کارکن کی حیثیت سے پیپلز پارٹی میں کام کرتی رہوں گی اور پارٹی کا جو فیصلہ ہوگا وہ قبول ہوگا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا

کہ میں استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہوں اگر استعفیٰ منظور نہیں ہوگا تو اسی طرح ہی کام کرونگی جیسے پی ایس پی والے رکن سندھ اسمبلی رہ کر کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی طرف سے میری کردار کشی بندکی جائے ورنہ بولنا انھیں بھی آتا ہے۔ہیر سوہو نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم کو سینٹ میں 13ووٹ نہیں ملے تو بتایا جائے کہ صرف کردار کشی خواتین کی ہی کیوں کی جارہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ وہ مثبت سیاست کی حامی ہیں اور مثبت سیاست کو لے کر آگے چلے گی

اگر انھیں پیسے بنانے ہوتے تو پہلے بنا چکی ہوتی۔اس موقع پر ایم این اے فریا ل تالپور اور پی پی پی سندھ کے صدر نثاراحمدکھوڑو نے ہیر سوہو کو پاکستان پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہیر سوہو نے ضمیر کے تحت پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا بہتر فیصلہ کیا ہے اور یہ پیپلز پارٹی ہی ہے جو خواتین کی عزت کرتی ہے اور خواتین کو آگے لاتی ہے۔انھوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں خواتین کو پیپلز پارٹی میں اہمیت دی جاتی ہے۔قبل ازیں ہیر سوہو نے سندھ اسمبلی میں ایم این اے فریا ل تالپور اور نثار احمد کھوڑوسے ملاقات کی اس دوران ہیر سوہو کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدیدکہا گیا۔



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…