جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم نوازشریف کو نااہل ہونے کے بعد عدلیہ کے خلاف بیان بازیاں مہنگی پڑ گئیں، عدالت نے ایسا فیصلہ سنادیاگیا کہ اب بچنا مشکل،حکمران جماعت میں ہلچل مچ گئی

datetime 8  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات، پیمرا اور پریس کونسل آف پاکستان سے 19 اپریل تک جواب طلب کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں26 فروری کو

سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے متعلق جو کچھ کہا وہ بادی النظر میں توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے جمعرات کو سنایا گیا عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے قائد کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات، پیمرا اور پریس کونسل آف پاکستان سے 19 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ آئین کسی کو حق نہیں دیتا کہ ضابطہ اخلاق اور قوانین کی خلاف ورزی کرے ، دریں اثناء ن لیگ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد قانونی ماہرین کے ساتھ مشاورت کا عمل شروع کردیا ہے ، واضح رہے کہ توہین عدالت کے ہی کیس میں نہال ہاشمی کو ایک بار سزا سنائی جاچکی ہے جبکہ وہ دوسری بار بھی اس معاملے میں پھنس چکے ہیں۔کہ توہین عدالت کے ہی کیس میں نہال ہاشمی کو ایک بار سزا سنائی جاچکی ہے جبکہ وہ دوسری بار بھی اس معاملے میں پھنس چکے ہیں



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…