اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

کراچی میں موبائل ایپلیکشن کے استعمال سے لڑکیوں کی برین واشنگ کا انکشاف

datetime 8  مارچ‬‮  2018 |

کراچی ( سی پی پی ) نوجوانوں کے بعد کم عمر لڑکیاں بھی دہشت گردوں کے ہدف پر آگئیں ، کراچی میں گرفتار دہشت گرد نے ذہن سازی کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور موبائل ایپلیکشن کے استعمال کا انکشاف کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، داعش کے دہشت گردوں نے موبائل ایپلی کیشن ٹیلی گراف کے ذریعے لڑکیوں کی ذہن سازی کا انکشاف کیا ہے، ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار دہشت گرد عمران عرف سیف الاسلام نے انکشاف کیا کہ داعش کا ٹارگٹ ذیادہ تر کم عمر لڑکیاں ہیں ۔

لڑکیوں سے رابطہ اور ذہن سازی موبائل ایپ کے ذریعے کی جاتی ہے، واٹس ایپ اور موبائل فون ٹریس ہوئے تو ٹیلی گرام کا استعمال شروع کر دیا۔سیف الاسلام کے مطابق ٹریس ہونے کے خطرے کے پیش نظر انٹرنیٹ پراکسی سرورز اور ایپلیکشن کا استعمال بھی کرتے ہیں جس کے زریعے با آسانی لوکیشن اور آئی پی ایڈریس تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ گرفتار دہشت گرد کے مطابق انٹرنیٹ کی تربیت داعش سے وابستہ لوگوں نے دی، سیف الاسلام آٹھویں جماعت پاس ہونے کے باوجود انٹرنیٹ کا ماہر اور فارسی زبان پر عبور رکھتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…