جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

نیب کا مطلوب کرپٹ عناصر کا ناطقہ بند کرنے کا فیصلہ

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن)قومی احتساب بیورو بلوچستان نے کرپٹ عناصر کے خلاف کا روائیوں میں تیزی لاتے ہوئے نیب کو مطلوب کرپٹ عناصر کا ناطقہ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ڈائر یکٹر جنرل نیب بلوچستان مرزامحمد عرفان بیگ نے مفرور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کر دئیے ۔ نیب کی انٹیلی جنس ٹیم نے حساس اداروں سمیت تمام متعلقہ اداروں سے رابطہ کر کے مفرور ملزمان کی لسٹ اعلیٰ افسران کے حوالے کر دی،

شیخ شعیب محمد اور ثاقب صدیق کی سربراہی میں نٹیلی جنس ٹیم نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ڈی جی نیب بلوچستان نے کرپشن کے خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے وژن کی روشنی میں کرپشن سے متعلق شکایات کی جانچ پڑتال سے لیکر ریفرنس دائر کرنے کے ٹائم فریم کی مکمل پابندی کے ساتھ ساتھ مفرور ملزمان کی گرفتاری کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کرپشن اور کرپٹ عناصر کی نشاندہی کے لئے عوام کے کردار کو ناگزیر قرار دیا اور کہا عوام الناس کے تعاون سے کرپٹ عناصر کا محاسبہ ممکن ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کرپشن کے تدارک اور مکمل روک تھام کے لئے شعور و آگاہی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کرپشن کا خاتمہ صرف اس صورت ممکن ہے جب ہم اس کو قبیح فعل سمجھیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…