جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

قرآن پاک پڑھنے کیلئے جانیوالی 14سالہ بچی کیساتھ اجتماعی زیادتی،پھر اس کا جسم کس طرح کاٹ دیا گیا،ظلم کی نئی تاریخ رقم

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)گوجرانوالہ میں انسانیت سوز واقعہ ،14سالہ بچی کو تین اوباشوں نے اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا ،ایک ملزم گرفتار، دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے کے باوجود پولیس نے ایف آئی آر میں زیادتی کی دفعات درج نہ کیں، گرفتار ملزم کو تھانے میں مکمل پروٹوکول دیے جانے کا بھی انکشاف ،جسمانی ریمانڈ ملنے کے باوجود دیگر دو ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ملزم سے تفتیش ہوئی

نہ ہی دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس نے کوئی کردار ادا کیا۔روزنامہ خبریں کے مطابق چودہ سالہ (ص) کو ہمسائے عاقب نے مدرسہ میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے جاتے ہوئے اپنے دوسرے نامعلوم دوست کے ہمراہ زبردستی اغواکرلیا اور تھانہ کینٹ کے علاقہ امرت پورہ میں تیسرے ملزم کے ڈیرہ پر لے گئے جہاں تینوں نے ’ ص‘ کیساتھ تین گھنٹے تک جنسی زیادتی کی،واپسی پر راز فاش ہونے کے ڈر سے موٹر سائیکل پر درمیان میں بٹھائی ہوئی نیم بے ہوش بچی کو دو ملزمان نے جی ٹی روڈ پر چلتے ہوئے ٹرالر کے پچھلے ویل کے آگے پھینک دیا اور خود بھی گر پڑے، جس کے نتیجہ میں دونوں ملزمان میں سے مرکزی ملزم عاقب بھی زخمی ہوگیا جبکہ دوسرا ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ صورتحال کے بعد ظاہری طور پر اتفاقیہ حادثہ دیکھ کر شہری اکٹھے ہوگئے، جنہوں نے ریسکیو1122 کو اطلاع دی تو ریسکیو اہلکاروں نے زخمی ملزم عاقب اور زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا، بچی کے بیان کے بعد مرکزی ملزم کو فوری طور پر تھانہ دھلے پولیس نے گرفتار کرکے صرف اغواءکا مقدمہ درج کرلیا اور میڈیکل رپورٹ میں بچی کیساتھ اجتماعی زیادتی ثابت ہونے کے باوجود ملزمان کے خلاف ایف آئی آر میں ان کی دفعات درج نہ کی گئیں۔

ٹرالے کے نیچے آنے پر بچی کا نچلا دھڑا جسم سے علیحدہ ہوگیا۔ متاثرہ بچی زندگی اور موت کی کشمکش میں سول ہسپتال داخل کرادی گئی جہاں ڈاکٹرز نے فوری طور پر ایک ٹانگ کو کاٹ دیا، ڈیوٹی ڈاکٹر کاکہنا ہے کہ متاثرہ بچی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔بچی کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…