جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

داعش کے گرفتار دہشتگرد کا پاکستان میں سوشل میڈیا نیٹ ورک مضبوط بنانے کا انکشاف

datetime 7  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انسداد دہشت گردی ونگ کے ہاتھوں گرفتار دہشت گرد سیف الاسلام خلافتی نے انکشاف کیا ہے کہ داعش کا سوشل میڈیا نیٹ ورک پاکستان میں مضبوط کیا جارہا ہے۔دہشت گرد سیف الاسلام خلافتی نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ داعش کا نیٹ ورک پاک افغان سرحد کے قریب کسی نامعلوم مقام سے چلایا جارہا ہے اور اسے بابا جانی نامی دہشت گرد چلا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نے انکشاف کیا ہے انہیں گرفتاری سے بچانے کے لیے خاص سافٹ ویئر بناکر دیا گیا تھا اور اس سافٹ ویئر کی وجہ سے وہ خود کو محفوظ تصور کر رہے تھے۔ ایف آئی اے کے ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے تشدد اور قتل کی کچھ ویڈیوز بھی ملی ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر گرفتار دہشت گرد نے اپلوڈ کرنا تھا۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا آبائی تعلق بلوچستان کے ضلع ژوب سے ہے اور اس کے انکشافات کے بعد تحقیقات کا دائرہ خیبرپختونخواہ اور بلوچستان تک بڑھا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی میں دہشت گردوں کے ملنے کا مرکز کٹی پہاڑی کے قریب تھا جب کہ پہلے گرفتار ملزم ایک اور کالعدم تنظیم کے لیے کام کرتا تھا اور اسے اور اس سے پہلے گرفتار خلیل الرحمان کو سوشل میڈیا کی جانب مولوی نور محمد نامی شخص لایا تھا۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…