جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

پاکستانی سیاست کا شرمناک چہرہ۔۔عمران خان جس جماعت کے سربراہ پر کرپشن کے الزامات لگاتے رہے اب اسی سیاسی جماعت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا

datetime 7  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین سینٹ کی سیٹ ن لیگ کے پاس جانے سے روکنے کیلئے تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا، بیک ڈور رابطے بڑھا دئیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین سینٹ کی سیٹ ن لیگ کے پاس جانے سے روکنے کیلئے تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا ہے اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی

اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے بیک ڈور رابطے بڑھا دئیے ہیں۔ دوسری جانب ن لیگ بھی سینٹ کے دنگل میں چیئرمین شپ کیلئے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہے اور ن لیگ نے اتحادیوں سے مشاورت کا عمل تیز کر دیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق ن لیگ تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے پاس چیئرمین سینٹ کا عہدہ جانے سے روکنے کیلئے اس عہدے کو اپنی اتحادی جماعتوں کو بھی آفر کر سکتی ہے ۔ سینٹ کے دنگل میں پیپلزپارٹی کی جانب سے چیئرمین سینٹ کے الیکشن سے قبل دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسے 45کے قریب سینیٹرز کی حمایت حاصل ہو چکی ہے جبکہ تحریک انصاف کو بھی ساتھ ملانے میں کامیابی حاصل کر لی جائے گی۔ نمبر گیم میں اس وقت ن لیگ کا پلڑا بھاری ہے اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو ملا کر اس کے پاس سینیٹرزکی تعداد 49ہے ۔ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے نواز شریف نے آج سے اسلام آباد میں ہی ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے ن لیگ کا پارٹی اجلاس بھی آج کے روز طلب کر رکھا ہے جس میں اتحادی جماعتوں کے سربراہان بھی شریک ہونگے جن میں بلوچستان سےمیر حاصل بزنجو اور محمود اچکزئی شامل ہیں۔سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینٹ کے امیدوار پر اکھٹی ہو گئیں تو ن لیگ کو ایک بڑی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…