اسلام آباد(مانیٹرنگ )بیر کسے پسند نہیں؟یہ کھانے میں جتنا مزیدار ہے اتنا ہی صحت کے لیے بھی مفید ہے، یہ ایک بھرپور غذائیت والا پھل ہے۔بیر میں آئرن اور فاسفورس وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو جسم میں خون کی گردش کو بڑھاتا،آئرن کی کمی کو دور کرتا ہے۔آج کل ہر دوسرا شخص خصوصاً خواتین ہڈیوں کے درد میں مبتلا ہے، ایسے میں بیر کھانا ہڈیوں کے لیے مفید ہے کیونکہ اس میں موجود کیلشیئم،آئرن اور فاسفورس ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔
اس کو کھانے کے علاوہ اگر اس کا جوس بنا کر پیا جائے تو وہ بھی موثر ہوگا۔ اس سے چہرے کی جلد نرم و ملائم ہوتی ہے ۔بیر کھانے سے قبض، سینے کی جلن، معدے کی تیزابیت اور نظام ہضم کی شکایت بھی دور ہوجاتی ہے۔بیرکھانے سے وزن میں اضافہ بھی نہیں ہوتا یہ وزن کم کرنے کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔اس میں میں وٹامن اے، وٹامن سی اور مختلف نامیاتی مرکبات بھی پائے جاتے ہیں جو جسم میں قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔