پانامہ لیکس کی تلوار عمران خان کے قریبی ساتھی پربھی چل گئی نیب نے انکوائری کھولی تو آگے سے ایسا کام کر دیا کہ جس کی کپتان کو ذرا سی بھی امید نہ تھی، جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

6  مارچ‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ لیکس کی تلوار شریف خاندان پر تو چل ہی رہی ہے تاہم اب خبر یہ ہے کہ پانامہ لیکس میں نام آنے والے عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کے خلاف بھی نیب نے انکوائری کھول دی ہے، نیب کی جانب سے نوٹس ملتے ہی زلفی بخاری بجائے نیب میں پیش ہونے کے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق پانامہ میں 15کمپنیوں کے

مالک عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری نیب میں پیش ہونے کی بجائے لندن چلے گئے ، گزشتہ دنوں نیب نے زلفی بخاری کی آف شور کمپنیوں کی تحقیقات شروع کی تھیں اور نیب نے زلفی بخاری کو پیش ہوکر اپنی آف شور کمپنیوں کے بارے میں تفصیلات پیش کرنے کا نوٹس دیا تھا۔ نیب نوٹس میں کہاگیاکہ زلفی بخاری پاکستان میں تھے جب انہیں 27فروری کو اپنی معلوم 6آف شور کمپنیوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے کے لیے نیب کے سامنے پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیے گئے لیکن وہ نیب کے پنڈی آفس میں پیش نہیں ہوئے اور لندن واپس چلے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق یہ سمن زلفی بخاری کے اسلام آباد کی رہائش گاہ کے پتے پر جاری کیے گئے تھے ۔ نیب نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نیب کے خط میں کہاگیا تھا کہ آپ این اے او1999کے جرم کے مرتکب ہورہے ہیں اور چونکہ پاناما پیپرز میں درج بی وی آئی کے مطابق آف شور میں قائم کی گئی کمپنیوں کی ملکیت اور ان کے قیام کے حوالے سے تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ کے پاس اس جرم کے حوالے سے معلومات موجود ہیں ، اس لیے آپ نیب کے دفتر میں پیش ہو کر تفصیلات پیش کریں۔ رپورٹ کے مطابق عمر چیمہ نے جن کمپنیوں کا ذکر کیاتھا ، نیب نے سمن میں اس کا حوالہ دیا ہے ، زلفی بخاری انڈر برج پراپرٹیزلمیٹڈ اور کمبریا گرانڈ لمیٹڈ کے مالک ہیں جو لندن میں پراپرٹیز کی خریدوفروخت کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…