کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان سے نومنتخب ہونیوالے 11 سینیٹروں کے بارے میں دہری شہریت رکھنے کے بارے میں تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے قابل اعتماد ذرائع کے مطابق پیر کے روز اسلام آباد سے ذمہ دار ذرائع نے ’’این این آئی ‘‘ کو فون پر بتایا کہ 3مارچ 2018ء کو بلوچستان سے منتخب
ہونیوالے11سینیٹر وں جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے کہ ان 11میں سے کون دہری شہریت رکھتا ہے اگر یہ ثابت ہوگیا تو اس سینیٹر کو دونوں میں ایک شہریت رکھنی ہوگی اور اگر دونوں رکھنے کی کوشش کی تو وہ سینیٹر کے عہدے سے محروم ہوسکتا ہے۔