کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ڈکیت گینگ کے پانچ کارندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا سے پولیس نے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ڈکیت گینگ کے پانچ ایسے کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے
جو واردات کے لیے کوڈورڈ کا استعمال کیا کرتے تھے اور یہ ایسے کوڈورڈ تھے جو دنیا بھر کے مافیاز کو حیران کرکے رکھ دیں۔ ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ صنعتی ایریا سے پکڑے جانے والے یہ ڈاکو واردات کے لیے کوڈ ورڈ استعمال کیا کرتے تھے۔ یہ ملزمان شادی کا کوڈ ورڈ واردات کے لیے استعمال کیا کرتے تھے، اس کے علاوہ یہ لوگ پستول کو سلطان اور گولیوں کو چاول کہتے تھے۔ یہ ملزمان واردات کے دوران دستی بم کا استعمال بھی کرتے تھے اور انہوں نے دستی بم کا نام انڈے رکھا ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے اور ان کو موبائل فون ڈیٹا کے ریکارڈ کی مدد سے پکڑا گیا ہے، پولیس ذرائع نے بتایا کہ جب یہ لوگ کوئی واردات کرنے والے ہوتے تھے تو فون پر کارندوں سے کہتے تھے کہ آج شادی ہے، سلطان کو ساتھ لے آنا اور چاول بھی لے آنا، جب ملزمان نے کوئی بڑی واردات کرنا ہوتی تو اپنے ساتھیوں سے فون پر کہتے کہ انڈے بھی ساتھ لیتے آنا۔ کورنگی صنعتی ایریا سے پولیس نے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ڈکیت گینگ کے پانچ ایسے کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے جو واردات کے لیے کوڈورڈ کا استعمال کیا کرتے تھے اور یہ ایسے کوڈورڈ تھے جو دنیا بھر کے مافیاز کو حیران کرکے رکھ دیں۔ ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ صنعتی ایریا سے پکڑے جانے والے یہ ڈاکو واردات کے لیے کوڈ ورڈ استعمال کیا کرتے تھے۔