بدھ‬‮ ، 18 فروری‬‮ 2026 

قومی ، اور صوبائی اسمبلیوں کیلئے نئی حلقہ بندیوں کے ابتدائی نتائج ،اب قومی اسمبلی کیلئے بلوچستان ،خیبر پختونخواہ ،پنجاب ،سندھ ، فاٹا اور اسلام آباد سے3 کتنی نشستیں ہوں گی ،تفصیلات جاری

datetime 5  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے قومی ، اور صوبائی اسمبلیوں کے لئے نئی حلقہ بندیوں کے ابتدائی نتائج شائع کر دیئے، نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے لئے بلوچستان سے 16 خیبر پختونخواہ سے39،پنجاب سے 141،سندھ سے 61 ، فاٹا سے 12 جبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے3 جنرل نشستیں ہوں گی ، جبکہ بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد51 ،خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشستوں کی تعداد99 پنجاباسمبلی کی 297 اور سندھ اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 130 ہو گی ،

قومی اسمبلی کا پہلا حلقہ این اے ون چترال سے شروع کیا گیا گیا ہے ، جبکہ آخری حلقہ این اے 272لسبیلہ کم گوادر کا ہے، قومی اسمبلی کے خیبر پختونخوا کے ایک حلقے کے لئے 7لاکھ 82ہزار651لاکھ آبادی ، فاٹا کے لئے 4لاکھ 16 ہزار 3سو80 اسلام آبادکے لئے 6لاکھ16ہزار 380،پنجاب کے لئے 7لاکھ 80ہزار266جبکہ بلوچستان کے لئے 7لاکھ 71ہزار546 نفوس پر مشتمل آبا دی کا کوٹہ رکھا گیا ہے، حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 30 دن کے لیے ہو گی، حلقہ بندیوں پر اعتراضات 3 اپریل تک جمع کرائے جا سکتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقہ جات کی ابتدائی حلقہ بندیاں شائع کر دی ہیں۔ قومی اسمبلی کے لئے بلوچستان سے 16 خیبر پختونخواہ سے39،پنجاب سے 141،سندھ سے 61 ، فاٹا سے 12 جبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سے3 نشستیں ہوں گی ،اسی طرح بلوچستان اسمبلی کی نشستوں کی تعداد51 ،خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشستوں کی تعداد99 پنجاباسمبلی کی 297 اور سندھ اسمبلی کی جنرل نشستوں کی تعداد 130 ہو گی ، قومی اسمبلی کے خیبر پختونخوا کے ایک حلقے کے لئے 7لاکھ 82ہزار651نفوس پر مشتمل آبادی کا کو ٹہ رکھا گیا ہے ، فاٹا کے لئے 4لاکھ 16 ہزار 3سو80 اسلام آبادکے لئے 6لاکھ16ہزار 380،پنجاب کے لئے 7لاکھ 80ہزار

266جبکہ بلوچستان کے لئے 7لاکھ 71ہزار546 نفوس پر مشتمل آبا دی کا کوٹہ رکھا گیا ہے ، اسی طرح پنجاب اسمبلی کے ایک حلقے کے لئے 3لاکھ 70ہزار 429،خیبر پختونخوا اسمبلی کے ایک حلقے کے لئے 3لاکھ 8ہزار317،سندھ اسمبلی کے ایک حلقے کے لئے 3لاکھ 68ہزار410،جبکہ بلوچستان اسمبلی کے ایک حلقے کے لئے 2لاکھ42ہزار52 نفوس پر مشتمل آبادی کا کو ٹہ رکھا گیا ہے ،

قومی اسمبلی پہلا حلقہ این اے ون چترال سے شروع کیا گیا گیا ہے ، جبکہ آخری حلقہ این اے 272لسبیلہ کم گوادر کا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ان حلقہ بندیوں کی ابتدائی اشاعت 30 دن کے لیے ہو گی۔ اس دوران کوئی بھی حلقے کا ووٹر ان حلقہ بندیوں پر اعتراضات تحریری طور پر مورخہ 3 اپریل 2018ء تک دفتری اوقا ت کے دوران سیکریٹری الیکشن کمیشن کو الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ، اسلام آباد میں تمام مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ جمع کروا سکتا ہے۔ ان حلقہ بندیوں کی تفصیل الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضلعی دفاتر میں دیکھی اور سرکاری ویب سائٹ www.ecp.gov.pk پر ملاحظہ اور ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں۔ ( ع ا)



کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…