اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر)صفدر نے کہا ہے کہ سیاست میں دروازے بند نہیں ہونے چاہئیں ، ہم میثاق جمہوریت کے پابند ہیں ، عوام کے ووٹ کا تقدس بحال ہونا چاہئیے، صرف سینیٹ نہیں اور بھی بہت طریقہ کار تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ، انگریز ہمیں قانون دے کر چلا گیا ، کچھ چیزیں انکی بھی ٹھیک ہیں۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو
کرتے ہوئے انہوں نے کہا ریٹائرمنٹ کے بعد توسیع نہیں دینی چاہیئے ، بوڑھے لوگوں کو آرام کرنا اور جوانوں کو موقع دینا چاہیئے ، 60 سال کی عمر کے بعد انسان کا دماغ آدھا کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف پرویز مشرف کی واپسی کا مطالبہ کریں تو نا اہل ہو جاتے ہیں ، جنرل مشرف جنگی قیدی بنیں یا عدالت پیش ہوں ، پرویز مشرف کیوں پرائی سر زمین پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔