جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

میرے لئے سینیٹ کی نشست کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔ پاکستان کا مفاد مقدم ہے۔ عوام کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ ۔۔۔! نہال ہاشمی کھل کر بول پڑے

datetime 4  مارچ‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوگی اور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ثابت کردیں گے کہ وہ کل بھی نواز شریف کے ساتھ تھے، آج اور آئندہ بھی نواز شریف کے ساتھ ہوں گے۔ میرے لئے سینیٹ کی نشست کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔ پاکستان کا مفاد مقدم ہے۔ عوام کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ ووٹ کے تقدس کو سمجھیں، یہی امن کی ضمانت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو رہائی کے بعد کراچی پہنچنے کے بعدایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں جب وہ ایئرپورٹ پہنچے تو مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے ان کا ستقبال کیا۔ کارکنوں نے پارٹی پرچم اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصاویر اٹھا رکھی تھی ۔ وہ مسلسل نواز شریف اور نہال ہاشمی کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پارٹی قیادت اور کارکنان کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے اتنی محبت دی ہے۔ یہی میرا سرمایہ ہے۔ پاکستان میں خوشبوؤں کے بجائے نفرتیں پھیلائی جارہی ہیں۔ 70 برس سے عوام کو ایک دوسرے میں الجھادیا گیاہے لیکن اب امن کا دور آنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستان کو عجیب نظروں سے دیکھا جاتا ہے لیکن مسلم لیگ ( ن) اس ملک کو تمام مسائل سے نکالے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آپس کی دشمنیاں ختم کرنی ہوں گی۔ کراچی میں بھی نواز شریف نے امن قائم کیا۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کراچی میں ہڑتالوں کا کلچر ختم کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے خونی لوگوں کو مسترد کردیا ہے۔ ہمارے قائد نواز شریف کو ہٹایا گیا پھر بھی ہم نے قانون کا احترام کیا اور آئندہ بھی قانون کا احترام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں سینیٹر رہوں یا نہ رہوں لیکن مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہی رہوں گا۔ آئندہ انتخابات میں کراچی سمیت پورے ملک میں مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…