اتوار‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2024 

شریف برادران کی اسٹیل مل اربوں کماتی ہے لیکن ملک کی اسٹیل مل بند پڑی ہے، صرف تین مہینے رہ گئے ،عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان آج دوروزہ دور ے کے لیے کراچی پہنچے۔ ائیر پورٹ پر انہوں نے پی آئی اے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب حکومت کے پاس تین مہینے رہ گئے ہیں۔ پی آئی اے کی نجکاری نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ائیر لائن کی نجکاری کرنا اصول کے خلاف ہے۔ قومی اثاثے بیچنا قوم کا خسارہ ہے۔ انہوں نے خیبر بینک کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ خیبر بینک کو میرٹ پر چلانے سے سیاسی بھرتیاں ختم ہو گئیں۔ انہوں نے کہا

کہ پی آئی اے کو ہم ٹھیک کریں گے۔ سب سے پہلے اس میں سیاسی مداخلت ختم کریں گے۔ جدہ میں شریف برادران کی اسٹیل مل ہے جو اربوں کماتی ہے لیکن ملک کی اسٹیل مل بند پڑی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بیچ لگژری ہوٹل میں انصاف ڈاکٹرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک عام آدمی کے لیے کینسر کا علاج کروانا بے حد مشکل ہوجاتا ہے جب ریاست بھی عام شہری کی ذمہ داری اُٹھانے کو تیار نہ ہو۔ انہوں نے آئی ڈی ایف کے ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں تحریک انصاف کا ڈاکٹرز کے حوالے سے فلسفہ بتانا چاہتا ہوں۔ ہم پاکستان میں انسانیت کا نظام چلانا چاہتے تھے۔ میں اور میری بہنیں میو اسپتال میں پیدا ہوئے تھے۔ آہستہ آہستہ سرکاری اسپتالوں کا نظام بدلنے لگا۔ جس کے پاس پیسہ آتا گیا، اس کو تمام سہولیات ملتی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میری والدہ کو کینسر ہوا تو میں نے کرکٹ جوائن کی۔ اس وقت اندازہ ہوا کہ کینسر کا علاج کتنا مشکل ہے۔ جب ریاست بھی عام شہری کی ذمہ داری اُٹھانے کو تیار نہ ہو تو عام آدمی کینسر کا علاج کیسے کروائے؟انہوں نے کہا کہ اگر شوکت خانم اسپتال نہ بناتا تو سیاست میں نہ آتا۔ جب بھارت سے پاکستان آتا تھا تو اندازہ ہوتا تھا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے۔ پاکستان میں تیزی سے غربت بڑھتی گئی اور ملک کا نظام بگڑتا چلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک تمام پالیسیاں پیسے والوں کے لیے بنتی ہیں۔

اس ملک میں غربت اور بیماریاں دونوں تیزی سے بڑھتی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شوکت خانم اسپتال میں پچھتر فیصد مریضوں کا علاج مفت ہوتا ہے۔ مدینہ کی ریاست دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی۔ جب انسانیت کا نظام آتا ہے تو اس نظام میں اللہ کی طرف سے برکت آجاتی ہے۔ باہر کا معاشرہ انسانوں کو بہتر انداز میں خدمات فراہم کرتا ہے۔ پرائیویٹ اسپتالوں میں میرٹ سیکٹر ہے۔ خیبر پختونخواہ میں بڑے اسپتال میں میرٹ کے نظام کو ہم آگے لائے ہیں۔ ہم ہر ادارے کو سیاست سے الگ کر رہے ہیں

اور خودمختار بنا رہے ہیں۔ہم نے پاکستان میں پہلی دفعہ ہیلتھ انشورنس کارڈ متعارف کروایا ہے۔ہیلتھ انشورنس کارڈ پچانوے فیصد خاندانوں تک پہنچ گئے ہیں۔ موجودہ اسپتالوں کا نظام ٹھیک کرنا مشکل کام ہے اس کے مقابلے میں نئے اسپتالوں کے لیے بہتر نظام ترتیب دینا آسان ہے۔ اگر ہم حکومت میں آئے تو سرکاری اسپتالوں کے نظام کو بہتر کریں گے۔ کراچی میں بہت زیادہ بلدیاتی مسائل ہیں۔اس شہر کی جب تک پولیس صحیح نہیں ہوگی تب تک کراچی کا نظام صحیح نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا

کہ کراچی میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی تک دستیاب نہیں تو صحت کیسے ٹھیک ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ والا پولیس ایکٹ اگر سندھ میں آجائے تو کراچی کی پولیس بھی خیبر پختونخواہ جیسی کارکردگی دے گی۔ کراچی کو جو پانی ملتا ہے وہ انتہائی آلودہ ہے اور جتنا بھی ہے وہ ٹینکر مافیا کے سپرد کردیا گیا ہے۔ کراچی میں ٹینکر مافیا بہت بڑا مسئلہ ہے اور اکانوے فیصد پانی گندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اختر کہتا ہے کہ اس کے پاس اختیارات نہیں اور وہ صحیح کہتا ہے ۔

اٹھارویں ترمیم کے بعد تمام اختیارات وزیر اعلی سندھ کے پاس ہیں ۔اس شہر میں پہلی دفعہ تبدیلی کی لہر اٹھی ہے ۔اب یہ شہر دہشت گردی کی سیاست سے پاک ہورہا ہے ۔یہ شہر پہلے پورے پاکستان کی سیاست میں رہنمائی کرتا تھا ۔اس شہر کے عوام کی آواز سب سے زیادہ سنی جاتی ہے۔یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق بچوں کو سب سے زیادہ بیماریاں گندے پانی کی وجہ سے لگتی ہیں۔ بنیادی ہیلتھ کئیر ٹھیک کرنا مشکل کام نہیں ہے ۔کرپشن جس انداز کی ہے اس انداز سے ہیلتھ کا نظام تباہ ہی ہوگا ۔بیاسی فیصد پانی آلودہ ہے ۔

اندرون سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ بدعنوانی ہے ۔لاڑکانہ میں نوے ارب ترقیاتی کام کے نام پر خرچ کیے گئے ہیں ۔لاڑکانہ کو دیکھ کر لگتا نہیں کہ اس میں کوئی ترقیاتی کام کیا گیا ہے ۔ہم کے پی کے میں عطائی ڈاکٹروں کے حوالے سے کام کر رہے ہیں ۔ہر ادرے میں مافیا بیٹھا ہوا ہے۔ مجھے کیوں نکالا مافیا ملک سے پیسے باہر لے کر جا رہا ہے۔ کرکٹ میں بھی مافیا بیٹھا ہوا ہے۔صرف کراچی ہی نہیں لاہور کا بھی یہی حال ہے ۔وزیر اعلی پنجاب کی دسترس میں نو ہزار ارب روپیہ رہا ہے ۔

چالیس ارب صرف تشہری مہم پر خرچ کیے گئے ہیں۔ شہباز شریف نے ایک بھی اسپتال نہیں بنایا ۔لاہور کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی نہیں ملتا۔ہم نے کے پی کے میں چالیس چھانگا مانگا اگائے ہیں ۔وائلڈ لائف والوں نے درختوں کی تعداد اور ساخت کے حوالے سے تصدیق کی ہے ۔مجھے شوکت خانم کے نظام پر فخر ہے ۔ہم اپنے اسپتال کے ڈاکٹرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ہم کے پی کے میں اگر سو پرائمری اسکول کھول رہے ہیں تو اس میں ستر لڑکیوں کے ہوں گے۔دنیا میں جو ملک ترقی کر رہے ہیں

انہوں نے پرائمری ہیلتھ یا پرائمری ایجوکیشن پر توجہ دی۔مجھ سے زیادہ تو عمران اسماعیل اور عارف علوی کی جان خطرے میں تھی ۔ان کی بیویوں کی پریشانیاں مجھے معلوم ہیں وہ مجھ سے بہتر کوئی نہیں جانتا۔تحریک انصاف کے پی کے میں دگنے مینڈیٹسے جیتے گی ۔ہم نے کے پی کے میں لوگوں کی زندگیاں بدل دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مئیر بالواسطہ منتخب ہونا چاہیے ۔پہلے میرٹ سسٹم اورپولیس کا نظام صحیح کرنے کی ضرورت ہے۔



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…