جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

سینیٹ انتخابات کے بعد ایوان بالا میں بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کی پوزیشن بھی تبدیل ،دو اہم سیاسی جماعتیں سب سے بڑی جماعتیں بن گئیں

datetime 4  مارچ‬‮  2018 |

کوئٹہ (این این آئی) سینیٹ انتخابات کے بعد ایوان بالا میں بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کی پوزیشن بھی تبدیل ہوگئی ہے آزاد اراکین پر تمام سیاسی جماعتوں کی نظریں ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سینیٹ میں بلوچستان کی 11خالی نشستوں پر انتخابات کے بعد نیشنل پارٹی اور پشتونخواء میپ پانچ پانچ اراکین کے ساتھ ایوان بالا میں بلوچستان کی سب سے بڑی جماعتیں بن گئی ہیں نیشنل پارٹی کے اراکین میں سینیٹر میر حاصل بزنجو،میر کبیر احمد محمد شہی،

ڈاکٹر اشوک کمار، کہدہ اکرم دشتی ،طاہر بزنجو جبکہ پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے اراکین میں سینیٹر عثما ن کاکڑ، سردار اعظم موسیٰ خیل،سردار شفیق ترین ،گل بشرا،عابدہ عظیم شامل ہیں ،پا کستان مسلم لیگ (ن) کے پاس اس وقت بلوچستان سے تین سینیٹر ز ہیں جن میں میر نعمت اللہ زہری ،آغا شاہزیب درانی ،کلثوم پروین شامل ہیں،جمعیت علما ء اسلام (ف) کے پاس اس وقت بلوچستان سے دو نشستیں ہیں جن میں مولانا عبدالغفور حیدری اورمولوی فیض محمد شامل ہیں ،بی این پی (مینگل) کے واحد رکن سینیٹر جہانزیب جمالدینی ہیں ،جبکہ 3مارچ کے انتخابات میں 6آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے جنہیں ایوان بالا میں مرکزی جماعتیں اپنی طرف مائل کر نے کی تق و دو میں مصروف ہیں ان چھ اراکین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے جبکہ پہلے سے موجود ایک آزاد رکن کے بعد آزاد اراکین کی تعداد 7ہوگئی ،بلوچستان سے جن جما عتوں کی نمائندگی سینیٹ میں ختم ہوئی ہے ان میں بی این پی (عوامی)،مسلم لیگ(ق)،پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی شامل ہیں ،3مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں نیشنل پارٹی اور پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کی دو دو نشستیں بڑھیں ، جمعیت علماء اسلام کے اراکین تین سے کم ہو کر دو رہ گئے ہیں ، بی این پی کو کوئی بھی نشست نہیں مل سکی جبکہ مسلم لیگ (ن) کی نہ کوئی نشست بڑھی نہ ہی کم ہوئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…