اتوار‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2024 

مجھے کس کس نے ووٹ دیئے؟ سینٹ الیکشن میں جیت کے بعد چوہدری محمد سرور کھل کر سامنے آگئے، بڑا اعلان کردیا

datetime 4  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن و نومنتخب سینیٹر چوہدری محمدسرورنے (ن) لیگ کو سیاسی مردہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس لیے (ن) لیگ اپنے پوسٹ مارٹم کی باتیں کر رہی ہے، ہم 2018میں (ن) لیگ کے شیر کو بھی گرائیں گے اور اس کا بھی پوسٹ مارٹم بھی کر یں گے،ہمیں ضمیر اور جمہوری سوچ رکھنے والے اراکین نے ووٹ دیا ہارسٹیڈ نگ اور کسی قسم کی کر پشن کا سوا ل ہی پیدا نہیں ہوتا،آنیوالے انتخابات میں تحر یک (ن) لیگ کو سر پرائز دیں گی

اور پنجاب سمیت پورے ملک میں حکومت بنائیں گے،چےئر مین اورڈپٹی چےئر مین سینٹ کے عہدے کیلئے پارٹی کور کمیٹی فیصلہ کر یں گی پوری پارٹی اس فیصلے کی پابندہوگئی ۔ وہ اتوار کے روز اپنی رہائش گاہ پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید ‘صدر سنٹر ل پنجاب علیم خان ‘رکن قومی اسمبلی شفقت محمود ‘اراکین پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال ‘سبطین خان ‘مر کزی سیکرٹری پبلسٹی وسیم چوہدری سمیت دیگر کے ہمراہ سینیٹر منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن و نومنتخب سینیٹر چوہدری محمدسرورنے کہا کہ سینٹ کے انتخابات میں میری کامیابی تحر یک انصاف ‘جمہوریت اور حق سچ کی فتح ہے (ن) لیگ والے اپنے اراکین سے ووٹ لینے کیلئے حلف لینے کیساتھ ساتھ ان پر دباؤ سمیت دیگر آپشنز استعمال کرتی رہی ہے مگر وہ اپنے تمام عزائم کے باوجود شکست سے دوچار ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے پنجاب میں11نشستوں پرکامیابی حاصل کی ہے مگر میری کامیابی کے بعد (ن) لیگ کی صفوں میں ماتم بچھی ہوئی ہے اور وہ اپنی پارٹی کے پوسٹ مارٹم کی باتیں کر رہے ہیں اور سب جانتے ہیں کہ پوسٹ مارٹم مرجانیوالوں کا ہوتا ہے اس لیے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ (ن) لیگ سیاسی طور پر مردہ ہو چکی ہے اور2018کے عام انتخابات میں انکو عبر تناک شکست سے دو چار کر کے انکی کر پشن

اورلوٹ مار کی سیاست کو دفن بھی کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے بارے کہا جاتا ہے کہ ہم تقسیم ہے مگر سینٹ انتخابات پنجاب میں تحریک انصاف کے تمام اراکین نے متحد ہو کر مجھے کامیاب کروایا ہے اور آج جہانگیر خان ترین ‘شاہ محمود قر یشی سمیت تمام لوگ عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور مجھے اس بات کا یقین ہے کہ تحر یک انصاف اسی اتحاد کے ساتھ عام انتخابات میں میدان میں آئے گی اور کامیاب ہوکرعمران خان کا اس ملک کو وزیر اعظم بنائیں گے ۔

ایک سوال کے جواب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی خارجی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اس لیے پاکستان عالمی سطح پر مشکلات کا شکار ہے لیکن تحر یک انصاف اقتدار میں آکر ملک کو داخلی اور خارجی طور پر مضبوط کر یگی اور تمام ہمسائیوں کے ساتھ برابر ی ساتھ تعلقا ت قائم کیے جائیں گے کسی ملک کے دباؤ میں نہیں آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جب سے موجودہ حکمرانوں کا احتساب شروع ہوا ہے وہ سپر یم کورٹ او ر نیب کو دھمکیاں دے رہے ہیں مگرقوم انکو کامیاب نہیں ہونے دیں گی اور اب ملک میں کوئی بھی طاقتور شخص احتساب سے نہیں بچ سکتا اور آخر کار ملک اور قوم کو لوٹنے والوں کو جیلوں میں ہی جا نا پڑ یگااور ملک کو کر پٹ حکمرانوں اور ساستدانوں سے نجات ملے گی۔



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…