بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر تھر کے قحط زدہ علاقوں میں پاک فوج کے چار دستے روانہ

datetime 28  اکتوبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ۔۔۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر تھر کے قحط زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے پاک فوج کے چار دستے تھرپارکر روانہ کر دیئے گئے، نقل مکانی اور راشن کی تقسیم کے لیے دو ہیلی کاپٹر بھی مختص کر دیئے گئے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق کراچی سے 4 کمپنیاں چھاچھرو، ڈلی اور مٹھی اضلاع بھجوائی گئی ہیں۔ چھاچھرو ، ڈپلو، ڈھونیا اور کھنسر میں راشن تقسیم کرنے کے پوائنٹ بھی قائم کر دیئے گئے ہیں ، چاروں ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر 60 ٹن راشن موجود ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 4 میڈیکل ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔ نقل مکانی اور راشن کی تقسیم کیلئے 2 ہیلی کاپٹر بھی مختص کر دیئے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صبح سے 900 متاثرہ خاندانوں کو خوراک اور پانی فراہم کیا جا چکا ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل نے قحط زدگان کی مدد کرنے کی ہدایت دی تھی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…