منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکمران جماعت نے اپنی حکومت کے آخری سال سب کچھ ڈبو دیا، قومی خزانے میں اب کتنے ارب ڈالر بچے ہیں؟گردشی قرضے کتنے ارب ہوگئے ؟ چونکادینے والے انکشافات

datetime 2  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)مرکزی بنک کے ذخائر میں خطرناک حد تک کمی کے حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے گہری تشویش کا اظہارکیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر تحریک ا نصاف کے مرکزی سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں کہا ہے کہ مرکزی بنک کے پاس 12.3 ارب ڈالرز بچے ہیں۔ان پیسوں سے محض اڑھائی ماہ تک درآمدات منگوانا ممکن ہے۔ظلم تو یہ ہے کہ حکومت 6 اعشاریہ 3 ارب ڈالرز مالیت کے کم مدتی قرضے بھی لے چکی ہے۔

یوں مرکزی بنک کے پاس محض 6 ارب ڈالرز ہی بچتے ہیں۔مرکزی بنک کی جیب میں موجود ان 6 ارب ڈالرز سے صرف ایک ماہ کی خریداری ہی ممکن ہے۔حکومت میں آتے ہی 480 ارب روپیہ اسحاق ڈار نے گردشی قرضوں کی مد میں نجی کمپنیوں کو ادا کئے۔اسحٰق ڈار نے دعویٰ کیا کہ گردشی قرضے ھمیشہ کے لئے ختم کر دئے گئے۔آج صورتحال یہ ہے کہ گردشی قرضے 500 ارب سے تجاوز کر چکے ہیں۔یعنی “جتھوں دی کھوتی اتھے نہیں آن کھلوتی” بلکہ اس سے بھی اگے نکل گئے ہیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…