ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

پوجا بھٹ اور سنجے دت 26 سال بعد ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے

datetime 1  مارچ‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)سڑک فلم نہ صرف اپنی کہانی اور رومانٹگ گانوں کی وجہ سے لوگوں کو آج بھی یاد ہے، بلکہ اس فلم نے1991 میں ریکارڈ کمائی کرکے سال کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔اس فلم میں سنجے دت اور پوجا بھٹ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے اور دونوں کی لازوال محبت آج بھی لوگوں کو یاد ہے۔اگرچہ گزشتہ برس ہی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ’سڑک‘ کے سیکوئل بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

تاہم اب اس حوالے سے خبر سامنے آئی ہے کہ اس فلم میں 26 سال بعد سنجے دت اور پوجا بھٹ ایک بار پھر رومانس کرتے نظر آئیں گے۔دکن کیرونیکل کے مطابق اگرچہ تاحال فلم کا اسکرپٹ بھی مکمل نہیں ہوا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم میں پوجا بھٹ اور سنجے دت بھی رومانس کرتے نظر آئیں گے۔تاہم اس بار وہ مرکزی کردار میں نہیں بلکہ معاون کرداروں میں نظر آئیں گے۔فلم کی ٹیم کے قریبی ذرائع کے مطابق ’سڑک 2‘ میں مرکزی کردار پوجا بھٹ کی سوتیلی بہن عالیہ بھٹ کرتی نظر آئیں گی، جب کہ ان کے ساتھ سدھارتھ ملہوترا رومانس کرتے نظر آئیں گے۔تاہم اس حوالے سے حتمی اعلان ہونا ابھی باقی ہے، یہی نہیں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر پوجا بھٹ اس فلم کی ہدایات بھی دیں گی، کیوں کہ ان کے والد مہیش بھٹ نے فلم ہدایت کاری سے ریٹائرمنٹ لے رکھی ہے۔علاوہ ازیں یہ چہ مگوئیاں بھی ہیں کہ ’سڑک 2‘ کی ہدایات موہت سوری دیں گے، جب کہ پوجا بھٹ منصوبے کی انچارج ہوں گی۔یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ طور پر فلم کے سیکوئل میں پہلی فلم کے معروف رومانوی گانوں کو بھی ریمیک کرکے شامل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ سڑک کے گانے ’جب جب پیار پہ پہرا ہوا ہے، زمانے کے دیکھے ہیں رنگ ہزار، تمہیں اپنا بنانے کی قسم کھائی ہے اور ہم تیرے بن کہیں رہ نہیں پائیں گے‘ بہت ہی مشہور ہوئے تھے۔’سڑک‘ کی کہانی مہیش بھٹ کے بھائی رابن بھٹ نے لکھی تھی، جب کہ ہدایات مہیش بھٹ نے دی تھی۔فلم میں پوجا بھٹ اور سنجے دت کے علاوہ دیپک تجوری، سداشیو امرپارکر، اوتار گل اور نیلما عظیم سمیت دیگر اداکار ایکشن میں نظر آئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…