منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

ہالی ووڈ فلم’ ’ریڈی پلیئر وَن‘‘30مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

datetime 26  فروری‬‮  2018 |

لاس اینجلس (این این آئی)ہالی وڈ کے مشہور و معروف ہدایت کار و پروڈیوسر اسٹیون اسپیلبرگ کی نئی سائنس فکشن ایکشن فلم ’ریڈی پلیئر وَن‘30مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی-گزشتہ روز فلم کی نئی جھلکیاں جاری کی گئیں تھیں۔امریکی رائٹر’ارنسٹ کلائن‘کی اس فلم کو اسپیلبرگ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ ڈونلڈ ڈی لائن، ڈین فارا سمیت اسپیلبرگ نے پروڈیو کشن کے فرائض بھی نبھائے ہیں۔

ایکشن اور تھرل سے بھرپور منا ظر کی عکاسی کرتی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے، جو ملٹی پلیئر ویڈیو گیمنگ کھیلنے کا شوق میں جنون کی حد تک مبتلا ہوتا ہے اور ایسٹر ایگ کی تلاش میں مشکل ترین مراحل میں پھنس جاتا ہے جنہیں جیت کر آگے بڑھنا اس کے نہایت کٹھن ثابت ہوتا ہے۔گیمنگ کی اس تخیلاتی دنیا میں جہاں ایک طرف یہ نوجوان حیرت انگیز تجربات کا سامنا کرتا ہے، وہیں دیگر ماہر پلیئرز کی ٹیم کے ساتھ مل کر یہ نوجوان پلیئر دیوہیکل بلائوں اور روبوٹس سے بھی جیت کی جنگ لڑتا دکھائی دیتاہے۔فینٹسی سے بھرپور اس سائنس فکشن فلم میں اداکار ٹائے شیریڈن، اولیویا کوک، بین میلڈلشن، ٹی جے ملر اورسائمن پیگ اہم کرداروں میں اپنی اداکری کے جوہر دکھارہے ہیں۔ڈی لائن پکچرز اور ایمبلین انٹر ٹینمنٹ کی تیارکردہ یہ فلم وانر بروس پکچرکے بینر تلے 30مارچ کو سنیما گھروں میں کھڑکی توڑ نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…