بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

پاکستان افغانستان کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے کا خواہشمند

datetime 25  فروری‬‮  2018 |

کراچی(سی پی پی) پاکستان افغانستان جوائنٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری (پی اے جے سی سی آئی)کے وفد نے چیئرمین زبیرموتی والا اور شریک چیئرمین خان جان الکوزئی کی سربراہی میں وفاقی سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگہ سے وزارت تجارت اسلام آباد میں ملاقات کی۔ زبیرموتی والا نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اقتصادی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔سیکریٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ نے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

پاکستان نے افغان وزیر تجارت کو جنوری 2018 میں اجلاس کے لیے اسلام آباد مدعو کیاتھا تاہم افغانستان نے ساتویں افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈٹ کوآرڈینیشن اتھارٹی (اے پی ٹی ٹی سی اے)کی میٹنگ غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی، وزارت تجارت دوطرفہ تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق تمام ایشوز پر بات کرنا چاہتی ہے اور پاکستان کی طرف سے رکاوٹیں ہٹانے کے لیے بھرپور طریقے سے کام کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر نشاندہی کی گئی ہے کہ مجوزہ ترجیحی تجارتی معاہدے(پی ٹی اے)کا مسودہ افغانستان کے ساتھ سفارتی ذرائع سے 2014 میں شیئر کیاگیا، پاک افغان مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس 10 واں سیشن 23 نومبر 2015 کو اسلام آباد میں ہوا تھا جس میں افغانستان کے وفد نے جنوری 2016 تک پی ٹی اے کے ڈرافٹ پر اپنا جواب دینے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر اس کا ابھی تک انتظار کیا جا رہا ہے، پاکستان افغانستان کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدے کا خواہشمند ہے۔ اس موقع پر وفد نے دونوں طرف سے تاجروں کو درپیشن کسٹمز ویلیوایشن، بانڈڈ کیریئرز، ریگولیٹری ڈیوٹی، قرنطینہ معاملات، ویزا ایشو پر بات چیت کی اور دونوں ملکوں میں ویزا ریجیم میں کاروباری ویزے اور اسی طری دیگر کیٹیگریز بنا کر بہتری لانے پر اتفاق کیاگیا، خاص طور پر بزنس ویزے کے لیے پی اے جے سی سی آئی کے سفارش لیٹر کو لازمی قراردینے پر زور دیا گیا تاکہ یہ اس عمل کو مصدقہ بنا سکے اور مسائل حل ہو سکیں۔

خان جان الکوزئی نے پاکستانی وزارت تجارت کی سپورٹ کا اعتراف کرتے ہوئے ساتویں اے پی ٹی ٹی سی اے میٹنگ اور دوطرفہ وزارتی اجلاس کے جلد ازجلد انعقاد کے لیے کام کرنے کے عزم کااظہار کیا۔ زبیرموتی والا نے پی اے جے سی سی آئی کی جانب سے اے پی ٹی ٹی سی اے میٹنگ کے ضرورٹ پرنے پر پاکستان میں بھی انعقاد کے لیے حمایت اور سہولت کی فراہمی کا یقین دلایا۔ اجلاس میں سی ای او افغانستان کے مشیر مذمل شنواری، پی اے جے سی سی آئی کے ڈائریکٹرز بشمول یونس محمد، جنید ماکڈا، دارو خان، بازاظفرزئی، ضیا سرحدی، حاجی قیوم کاکڑ، نیاز محمد، حاجی جمال الدین اور دونوں چیپٹرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز فائزہ اور نقیب اللہ صافی بھی موجود تھے



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…