جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

بھارت سے مضر صحت گوشت خرید کر پاکستانیوں کو کھلائے جانیکا انکشاف،گوشت کن مشہور ہوٹلوں پر بیچا جاتا تھا،جانئے

datetime 24  فروری‬‮  2018 |

راولپنڈی(آن لائن) بھارت سے ناقص گوشت درآمد کر کے کیمیکل لگا کر قابل استعمال بنانے والا ڈیلر پکڑا گیا ۔ 4000کلو گرام سے زائد مضر صحت گوشت سے بھرا کنٹینر ضبط کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز راولپنڈی میں فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے بھارت سے درآمد شدہ ناقص گوشت کا کنٹینر ضبط کر کے درآمد کرنے والے ڈیلر کو گرفتار کر لیا ۔ بھارت سے خفیہ طور پر گوشت منگوا کر راولپنڈی و اسلام آباد اور مختلف اضلاع میں سپلائی کیا جاتا تھا۔

اس درآمد شدہ گوشت پر ایکسپائری ڈیٹ تبدیل کر کے اور کیمیکل لگا کر قابل استعمال بنایا جاتا تھا اور بڑے بڑے ہوٹلز اور شاپس پر یہ گوشت فروخت کیا جاتا تھا ۔ فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 7 ہزار کلو سے زائد گوشت اور قیمہ برآمد کیا اور راولپنڈی کے کشمیر بازار میں ایک ریسٹورنٹ بھی سیل کر دیا ۔ فوڈ اتھارٹی نے مطالبہ کیا کہ ناقص گوشت درآمد کرنے کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے تحقیقات کی جائیں تاکہ غیر معیاری گوشت درآمد کرنے والے گروہ کو بھی بے نقاب کیا جا سکے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…