بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

بجلی کی قیمتوں میں کمی مستقل بنیادوں پر کی جائے ،پیاف

datetime 23  فروری‬‮  2018 |

لاہور (ا ین این آئی)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنزفرنٹ نے نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میںماہ جنوری 2018کے لیے فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں 3.24روپے فی یونٹ کمی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کمی کو صرف ایک ماہ تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ یہ کمی مستقل بنیادوں پر کی جائے چونکہ صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں پہلے ہی بہت زیادہ ہیں ۔

پن بجلی کی بڑھتی پیدوار اور فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کے باعث بجلی کی قیمت میں مستقل بنیادوں پر کمی کی جائے ۔چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ ، سینئر وائس چیئرمین پیاف تنویر احمد صوفی اور وائس چیئر مین خواجہ شاہزیب اکرم نے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا کہ صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتیں زیادہ ہونے سے سے صنعتکار اور عوام پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ مہنگی بجلی کے باعث مہنگی پیداوار اور مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی ہر ماہ کی بجائے مستقل بنیادوں پر کی جائے ۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتکار،تاجر و عوام کو ریلیف اورمہنگائی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ بجلی سستی ہوگی توپیداواری لاگت میں کمی واقع ہوگی اور اس کمی کا ریلیف عوام تک بھی منتقل ہوگا اور انہیں سستی اشیاء فراہم ہونگی۔ بجلی کی قیمتیں خطے میں دیگر ممالک کی نسبت پہلے ہی زیادہ ہیں۔ مہنگی بجلی کے باعث اشیاء وخدمات کی قیمتوں میں اضافہ سے بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی مانگ میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث برآمدات میں تیزی سے کمی ہورہی ہے اور تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے۔صنعت و تجارت سے وابستہ صارفین کے لئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کیا جائے اور صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے پیداواری لاگت میں کمی ہوسکے اور ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…