بیجنگ(آئی این پی /شنہوا)چین کی کمیو نسٹ پا ر ٹی (سی پی سی ) کے سینئررہنما ؤں نے اس با ت پر زور دیا شیا نگا ن نیو ایریا کی ’’ اعلیٰ کو الٹی کے جد ید اشترا کی شہر ‘‘ کے طور پر تعمیر کی جائے۔سی پی سی کی مر کز ی کمپٹی کے جنر ل سیکر یٹری شی جن پھنگ نے اجلا س کی صدارت کی جس میں سی پی سی کی مر کز ی کمیٹی کے سیا سی بیو ر و کی مجلس قا ئمہ کے ارکا ن نے شرکت کی ۔
یہ ایریا جو اپریل 2017میں قا ئم کیا گیا صوبہ ہیبی میں مر کزی دارالحکومت بیجنگ کے قر بیاً 100کلو میٹر جنو ب مغر ب میں ایک نیا اقتصا دی زو ن ہے ،یہ شن جن خصو صی اقتصا دی زون اور شنگھا ئی پو ڈونگ نیو ایریا کے بعد قو می اہمیت کا تیسرا نیا ایریا ہے ،سی پی سی کے راہنما ؤ ں نے شیا نگا ن کے تر قیا تی منصوبے کی پیش رفت کے با رے میں ایک رپو رٹ سننے کے بعد اس امر ست اتفا ق کہ نئے علا قے کی تعمیر ’’تا ریخی منصوبہ ہے۔اجلا س کے بعد جا ری کیے جا نے والے ایک اعلا میہ میں کہا گیا ہے کہ ‘‘نیا علا قہ بیجنگ سے بعض کا رخا نو ں کو ختم کرنے ،گنجا ن آبا د علا قو ں میں تر قی کے نئے ما ڈل تلا ش کرنے ، بینجگ ،ٹیا جن ، ہیبی علا قو ں کی لے آؤٹ کی تشکیل نو کی اعلیٰ کو الٹی کے تر قی کے فر و غ دینے اور جد ید معیشت کے لیے نئے انجن کے قیا م میں مدد دینے کے لیے اہمیت کا حا مل ہے۔