جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کا بڑا دشمن اپنے انجام کو پہنچ گیا

datetime 22  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن )کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق امیر حکیم اللہ اور بیت اللہ محسود کے قریبی ساتھی اور کالعدم جماعت الاحرار سے منحرف حزب الاحرار کا کمانڈر جہاد یار محسود اور ساتھی کمانڈر سمیت افغان صوبہ ننگر ہار میں جھڑپ کے دوران ہلاک ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو الصبح افغان صوبہ ننگرہار کے علاقے گوشتہ خوگہ خیل میں جماعت الاحرار اور حزب الاحرار کے درمیان جھڑپ میں کمانڈر جہاد یار

محسود اور علیم خان عرف عمر کمال جاں بحق ہوگئے ہیں۔جھڑپ میں کالعدم جماعت الاحرار کے سربراہ عمر خالد خراسانی کے اہم کمانڈر احمد مومند زخمی بھی ہوئے۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ مقتول کمانڈر جہاد یار کالعدم تحریک طالبان کے سابق امیر حکیم اللہ اور بیت اللہ محسود کا قریبی ساتھی اور چند روز پہلے حزب الاحرار دھڑے میں شمولیت سے قبل کالعدم جماعت الاحرار کا اہم عسکری کمانڈر تھا۔دوسری جانب عمر کمال کالعدم جماعت الاحرار کا سابق کمانڈر اور باجوڑ کے علاقے نواگئی کا رہائشی تھا۔واضح رہے کہ عمر خالد خراسانی کے گروپ کالعدم جماعت الاحرار کے منحرف کمانڈر جہاد یار نے چند روز قبل ہی عمر خراسانی کے گروپ حزب الاحرار میں شمولیت اختیار کی تھی۔پاکستان سے افغانستان منتقل ہونے والے طالبان شدت پسندوں میں دراڑیں روز بروز بڑھ رہی ہیں اور ان کے درمیان اکثر وبیشتر جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آتی رہتی ہیں۔گذشتہ دنوں کالعدم جماعت الاحرار میں اختلافات کے باعث تنظیم دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی اور عمر خالد خراسانی کے قریبی ساتھی کمانڈر مکرم عرف عمر خراسانی نے حزب الا احرار کے نام سے نیا گروپ بنانے کا اعلان کردیا۔گذشتہ برس نومبر میں جاری کیے گئے ایک ویڈیو بیان میں عمر خراسانی نے کالعدم جماعت الا احرار کی پالیسیوں پر شدید اعتراضات کیے تھے اور جماعت کی مشہور کارروائیوں کو ناجائز قرار دیا، جن میں نادرا آفس مردان، واہگہ بارڈر، گلشن اقبال پارک حملہ شامل ہے۔

عمر خراسانی نے کہا تھا کہ اقلیتوں پر حملوں، عوام سے بھتہ وصولی اور تنظیموں سے لڑائی کے باعث اختلافات پیدا ہوئے۔دوسری جانب جماعت الاحرار کے بڑے بڑے کمانڈر نئی جماعت حزب الاحرار میں شامل ہوگئے ہیں، جن میں جماعت الاحرار کے عسکری سربراہ کمانڈر جہاد یار محسود، اقتصادی کمیشن کے مسؤل کمانڈر مسلم یار کمانڈر اور سیاسی کمیشن کے حاجی رشید و دیگر شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…