بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

ملک میں شمسی توانائی کا سب سے بڑا بجلی گھر بنانے کا اعلان

datetime 22  فروری‬‮  2018 |

اسلام کوٹ(سی پی پی) تھر کول بلاک2 میں کوئلے سے بجلی بنانے والی کمپنی نے پاکستان کا سب سے بڑا شمسی توانائی بجلی گھر بنانے کا اعلان کر دیا ۔اینگرو کے پریس ترجمان محسن ببر نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کاربن اخراجات کو محدود کرنے اور ماحولیاتی تحفظ یقینی بنانے کے لیے اینگرو کول مائیننگ کمپنی اور ریون انرجی لمیٹڈ نے تھر کول بلاک ٹو میں شمسی توانائی پر چلنے والے 5 میگا واٹ کا پلانٹ نصب کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

یہ بجلی گھر پاکستان میں نجی شعبے میں سب سے بڑا منصوبہ ہوگا۔ اس بجلی گھر سے توانائی پیدا کرنے کی لاگت میں بھی بچت ہوگی۔ معاہدے پر ریون انرجی کے مجتبی حیدر خان اور اینگرو کول کمپنی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید ابوالفضل رضوی نے دستخط کیے۔ اینگرو کول کمپنی کے سی ای او شمس الدین شیخ بھی موجود تھے۔تقریب کو خطاب کرتے ہوئے ابوالفضل رضوی نے کہا کہ یہ نجی شعبے میں بجلی کی خریداری کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔ مجتبی حیدر خان نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے دوران تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ مقامی افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…