اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائد تھے اور رہیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہاکہ نواز شریف فیصلے سے پہلے بھی عوام کے لیڈر تھے اور فیصلے کے بعد بھی لیڈر ہیں، پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد غور کرنا چاہیے، ہر ادارہ اپنی عزت کی بات کرتا ہے مگر پارلیمنٹ اداروں کو تحلیق کرتی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر دیکھیں گے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں۔
عابد شیر علی نے عدالتی فیصلے پر ٹوئٹ کی ہے کہ میری پارٹی میرا لیڈر ٗ میاں نواز شریف۔احتجاج ٗ احتجاج ٗ احتجاج ٗ نامنظور ٗ نا منظور ٗ نامنظور ۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جو دل میں بس رہا ہے حکومت اسی کی ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نااہلیاں جلا وطنیاں ،دھمکیاں ،الزامات ،سازشیں اور مقدمات سیاست کا دھارا بدل سکے نہ بدل سکیں گے انشاللہ ۔ انہوں نے کہا کہ جو دل میں بس رہا ہے حکومت اسی کی ہے۔